چترال کے تین مقامات پر صوبائی حکومت کھیلوں کے ا سٹیڈیم تعمیر کررہی ہے ۔ایم پی اے فوزیہ بی بی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)خاتون رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے سید آباد کے مقام پر تحصیل اسٹیڈیم کے کام کو مذید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ا سٹیڈیم کے کام کو مذید تیز کر کے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خصوصی ہدایت پرتحصیل اسٹیڈیم کے لئے 24کنال اراضی اور تعمیر کے لئے تین کروڑ روپے کی منظوری دی جاچکی ہے صوبائی حکومت چترال کے تین مقامات سید آباد ،گاہلی سب ڈویژن مستوج اور کوشٹ کے مقامات پر نوجوانوں کے لئے حسب وعدہ سپورٹس اسٹڈیمز تعمیر کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو صحت مندانہ مواقع میسر آسکیں اور وہ مضر صحت سرگرمیوں سے باز آسکیں۔اسی طرح رفتہ رفتہ ہریونین کونسل کی سطح تک اسے پھیلایاجا سکے۔اور صحت مند معاشرہ پروان چڑھے۔اورنوجوان بے راہ روی سے باز رہ سکیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق اعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف یہ ایک اچھا اقدام ہے چترال کے نوجوان اس حوالے سے حکومت کے مشکور ہیں اورکام کو جلد از جلد معیا ر کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کرائی جائے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔