تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کاایف سی پی ایس دروش کادروہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے FCPSکالج دروش کا دورہ کیا اس موقع پر FCPSکالج دروش میں دو نئے کلاس روم اور چھ عدد واش روم کا افتتاح FCPSکالج چترال کا ہونہار طالب علم مختار احمد کے ہاتھوں کرایا گیا ۔IMG_4899جنہوں نے سال 2016کے تحت ہونے والے میٹرک امتحانات میں ضلع چترال میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔یاد رہے طالب علم مختار احمد اسٹنٹ پروفیسر سردار احمد گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کا بیٹاہے۔اس موقع پر کمانڈنٹ چترالسکاؤٹس نے FCPSدروش کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ معاشروں میں افراد کی قدرتی حسِ اخلاق حْسنِ اخلاق میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ عقیدہ، یقین، مقصدیت اور پہل کرنے کی اہمیت ایسے اعلیٰ اوصاف ہیں جو تعلیم یافتہ افراد کی زندگی کو بامعنی اور تخلیقی بنا دیتے ہیں۔ ملی نظامِ تعلیم کا دوسرا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ ہم اپنے تہذیبی ورثے،cc علمی روایات، ثقافتی زیور اور اعلیٰ اقدار کو نہ صرف سنبھال کر اْن سے مستفید ہوں بلکہ اْن کا ایک تنقیدی جائزہ لیکر اْن میں بدلتے ہوئے ماحول اور حالات کے مطابق نئے رنگ بھی بھریں تخلیقی تعمیر نو کا یہ عمل بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں معیاری تعلیم پر زور دیاجائے تاکہ مقابلے کے اس دور میں چترال بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔