تازہ ترینکھیلوں کی خبریں

پہلا جشن آزادی ملک سعد شہیدسپورٹس فیسٹیول چترال کے خوبصورت مقام پر جاری

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)پہلا جشن آزادی ملک سعد شہیدسپورٹس فیسٹیول چترال کے خوبصورت مقام پرمنعقدہوا۔چترال وگلگت بلتستان کے مشہورروایتی کھیل پولوٹورنامنٹ کے سلسلے کاافتتاح نائب ضلع ناظم مولانا شکورنے بال پھینک کرکیا۔پولومیچ کودیکھنے کیلئے چترال کے شائقین پولو بڑی تعدادمیں موجود تھے ۔شائقین پولو کی مسرت قابل دیدتھی ۔چترال کے عوام کاکہناتھا کہ ایک طویل عرصے کے بعد اُن کوملک سعد شہید سپورٹس ٹرسٹ نے تفریح کاموقع فراہم کیاہے۔تماشائیوں نے ملک سعد شہیدسپورٹس ٹرسٹ کے حق میں شکریے کے بینرزاویزان کئے تھے اورکتبے اُٹھارکھے تھے جن پرملک سعد مموریل ٹرسٹ کے حق میں شکریے کے الفاظ درج تھے۔تماشائیوں کامطالبہ تھا کہ اس قسم کی سپورٹس ایکٹیوٹی کامزید انعقاد کیاجائے۔ٹورنامنٹ دیکھنے کے لئے بڑی تعدادمیں غیرملکی سیاح بھی پولوگراونڈمیں موجود تھے ۔پہلاملک سعد سپورٹس ٹرسٹ جشن آزادی پولومیچ میں چترال کلب نے شاہ عظمت کلب کوتین کے مقابلے میں چارگولوں سے ہرادیا۔جبکہ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے شاہ عظمت نے دوگول جبکہ اصف نے ایک گول کیا۔دوسرا میچ مظفرالدین کلب اورایس ایم مقبول کے درمیان کھیلاگیاجس میں ایس ایم مقبول نے باآسانی مظفرالدین کلب کو دوکے مقابلے میں چارگولوں سے شکست دی۔فاتح ٹیم کی جانب سے اظہارعلی نے دوگول،جبکہ اکرم اورابرارعلی نے ایک ایک گول کیا۔ہارنے والی ٹیم کی جانب سے ندیم اورنصیرحیدرنے دواورایک گول کیا۔ جشن آزادی کے موقع پر ملک سعد شہید کے نام سے کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے دن ٹیبل ٹینس میچ کھیلا گیا ۔میچ دیکھنے کیلئے مقامی شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ پہلا میچ زبیرخواجہ اور حضرت حسین کے درمیان ہوا ، جس میں زبیر نے ابتدائی تینوں سیٹ جیت کر حضرت حسین کو با آسانی ہرا دیا ۔ دوسرا میچ فرید احمد خواجہ اور عامر علی کے درمیان ہوا ۔ جس میں فرید احمد خواجہ نے ابتدائی تینوں سیٹ جیت کر عامر علی کو شکست دے دی ۔ تیسرے کھیلے گئے میچ میں نوید احمد نے تین کے مقابلے میں سیٹ سے جیت حاصل کی ، اور اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ چوتھا میچ عرفان اور بحر علی کے درمیان ہواجس میں عرفان نے تین سیٹ جیت کراگلے مرحلے میں اپن جگہ بنا لی ۔ پانچویں کھیلے گئے میچ میں جنید احمد کا مقابلہ ضیاء الرحمن سے ہوا ۔ ضیاء نے با آسانی تین سیٹ جیت کر اپنی فتح کا جشن منایا ۔ چھٹا کھیلے گئے میچ میں عزیز الرحمن اور اطہر کا مقابلہ ہوا ۔عزیزالرحمن نے تین کے مقابلے میں ایک میچ میں فتح حاصل کر لی ۔ ساتھویں میچ میں لاغان خان اور ھدام کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور لاغان نے یہ مقابلہ دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیتا ۔ آٹھواں کھیلاگیا میچ ناصر علی اور ساجد کے مابین ہوا جس میں ناصر علی فاتح قرار پائے اور اُن کا سکور تین بمقابلہ ایک تھا ۔ آخری میچ حق نو از اور محمد رسول کے درمیان ہوا جو کہ کانٹے کا ثابت ہوا اور حق نواز نے تین کے مقابلے میں دو سیٹ سے کامیابی حاصل کی ۔ٹورنمنٹ میں مختلف کھیلوں کے فائنل 14آگست کو کھیلے جائینگے


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق