چترالی عوام یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے پر مبارکباد کے مستحق ہے۔پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترالی عوام نے عوامی سطح پر جس طریقے سے 14آگست منایا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چترال کا ہربچہ،نوجوان ،بوڑھے، اور خواتین پاکستان سےDSC01289 والہانہ محبت رکھتے ہیں جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی نے کہا کہ بچے اور نوجوان یوم آزادی منانے کے لئے کئی ہفتے پہلے سے پُرجوش دیکھائے دئیے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ،معیشت کی بہتری،مہنگائی میں کمی کے ساتھ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور گڈگورننس کا جو بنیاد رکھا ہے اور خصوصاً چترال میں ترقیاتی کاموں کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے چترالی عوام میں پاکستان سے محبت میں اوربھی اضافہ ہوگیا ہے۔جس کا اظہار یوم آزادی کے اس موقع پر دیدنی تھا۔اُنہوں نے کہا پاکستان کا قیام بھی مسلم لیگ کے حصے میں آیا تھا اور مسلم لیگ ہی پاکستان کی خالق جماعت ہے۔اُنہوں نے کہا عوام پُرانے پاکستان سے ہی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو قائداعظم کے ویژن اور اسلامی اصولوں کے عین مطابق آگے لے کے جارہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں خوشحالی ہی خوشحالی نظر آئیگی اور ساتھ ہی چترالی عوام بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔اُنہوں نے کہا وزیراعظم کا دورہِ چترال بہت جلد متوقع ہے،وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے دورہِ چترال کے دوران چترال میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے ساتھ سیلاب اور زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے ایک بہت بڑے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔