تازہ ترین

کالاش ویلی بمبوریت کے گورنمنٹ ہائی سکو ل میں جشن آزادی کی سب سے منفرد تقریب منعقد ہوئی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) کالاش ویلی بمبوریت کے گورنمنٹ ہائی سکو ل میں جشن آزادی کی سب سے منفرد تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں کالاش اور مسلم عمائدین علاقہ اور طلباء و طالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بچوں نے اس موقع پر ملی نغمے اور وطن کے گیت گائے ۔ اور خاکے پیش کئے ۔ جبکہ کئی بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے اسلاف کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اور کہا ۔ کہ یہ ملک زندہ رہنے کیلئے بنا ہے ۔ اور رہتیُ دنیا تک قائم ودائم رہے گا ۔ اسے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ہر گز نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ کالاش کمیونٹی کی نمایندگی کرتے ہوئے وزیر زادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال وہ واحد علاقہ ہے ۔ جہاں مسلم اور کالاش برادری کی اخوت ، بھائی چارہ دوسرے لوگوں کیلئے ایک مثال ہے ۔ اور یہ ایک دوسرے کے دُکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ دہشت گرد ہمارے باہمی اتحاد کو ہر گز نہیں توڑ سکتے ۔یہ مضبوط رشتہ ہزاروں سالوں پر محیط ہے ۔انہوں نے کہا یہ واحد خطہ جہاں اقلیتوں کا احترام موجود ہے ۔ اور کالاش و مسلم ایک ہی تھالی میں کھانا کھاتے ہیں ۔ انہوں کہا کہ کالاش قبیلے کی یہاں موجودگی مسلمانوں کی مرہون منت ہے ۔ جو ان کی زندگی اور عزت و آبرو کی حفاظت کرتے ہیں ۔ کالاش خاتوں شاہی گل نے کہا ۔ کہ ہماری کسی سے کوئی دُشمنی نہیں ہے ۔ اور نہ ہمارا کوئی دُشمن ہے ۔ لیکن شر پسند عناصر اپنے مقاصد کے حصول کیلئے نت نئے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ تاہم ہم تعلیم سے ان مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ امن اور محبت کو نفرت میں بدلنے کی کو شش کررہے ہیں ۔ اُن کو غلط مہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے ،ہم متحد ہیں ۔ اور وہ لوگ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے پاک آرمی کی طرف سے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے پر اُن کے کردار کی تعریف کی اور کہا ۔ کہ کلاش ویلی کے لوگوں کو اپنے پاک فوج پر فخر ہے ۔ تقریب پاک آرمی کے کمانڈنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔کہ فوج ، پولیس بارڈر پولیس اور سیکورٹی کے دیگر ادارے عوام کیلئے ہیں ۔آپ ہم سے پیار کرتے ہیں ۔ لیکن یقین جانیے ہمیں بھی اپنے عوام سے بے پناہ پیار ہے ۔اور ہم حفاظت سے غافل نہیں ہیں ، لیکن اس سلسلے میں عوام کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا ۔ تب ہی ہم دُشمن کو شکست دے سکتے ہیں ۔ تقریب سے سکول کے اساتذہ محمد ایوب اور زاہد عالم نے جشن آزادی کے حوالے سے خطاب کیا ۔ اور کہا ۔ کہ کالاش ویلی قدرتی آفات اور دہشت گردی کی وجہ سے مشکلات میں گھیرا ہوا ہے ۔ اس لئے یہ ضروری ہے ۔ کہ وادی کے مسلم اور کالاش قبیلے کے لوگ پہلے سے زیادہ اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔ تقریب میں پاک آرمی کے آفیسرز جوان ، چترال پولیس ، بارڈر پولیس کے جوانوں سمیت بڑی تعداد میں علاقائی کالاش اور مسلم معززین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سکول کے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ، جبکہ پاک آرمی کی طرف سے منیجر اے وی ڈی پی وزیر زادہ اور سکول کے ہیڈ ماسٹر وسیم احمد کو کامیاب تقریب منعقد کرنے پر خصوصی شیلڈ دیے گئے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق