تازہ ترین

پاکستان اور چترال میں اکثریت غریب لوگوں کی ہے ۔ اسلئے غریب لوگوں کیلئے بجلی میں خصوصی رعایت دی جائے ۔بدیع الرحمن

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) تحریک تحفظ پاکستان پارٹی چترال کے صدر بدیع الرحمن نے کہا ہے ۔ کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کی سرپرستی میں بننے والی ہماری پارٹی دوسری پارٹیوں سے اس لئے منفر د ہے ۔ کہ دوسری پارٹیاں اپنے منشور پر عمل نہیں کرتے اور ہم سختی سے عمل درآمد کے قائل ہیں ۔ چترال پریس کلب میں پیر کے دن اپنی پارٹی کے دیگر عہدہ داروں حضرت الدین لٹکوہ ، کاشف احمد کوشٹ ،قاضی اسحاق موڑکہو ،اکرام الدین چترال ، عبدالواسع دروش ، محمدسہیل موڑکہو کے ساتھ مل کر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان اُس وقت تک مسائل سے نکل کر ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا ۔ جب تک قرآن کی موجود گی میں دوسرے قوانین کا سہارا لیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سکولوں سے لے کر یونیورسٹی سطح پر قرآن کی تعلیم کو لازم قرار دیا جائے ،زکواۃ و عشر کا نظام رائج کیا جائے ۔ رشوت لینے اور دینے والے اورجہیز کا تقاضا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ بیرونی قرضے لینے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ اندرونی طور پربلاسودقرضے دیے جائیں ، ملک میں بہت بڑے حجم میں موجود بلیک منی کو ملک کے اندر قابل استعمال بنانے اور لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلے میں اسے وائٹ بنانے کیلئے مخصوص وقت دیا جائے ۔ نیز زراعت کے فروغ اور معدنیات کی ایکسپلوریشن کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ اور رائیلٹی عوام کو دی جائے ۔ انہوں نے شراب پر مکمل پابندی ،نماز کے اوقات میں دفاتر کی بندش ، آذان کیلئے ایک ٹائم مقر ر کرنے ، اغوا اورزنا بالجبر کے لئے سزائے موت کے نفاذ کا مطالبہ کیا ۔ بدیع الرحمن نے یہ بھی کہا ۔ کہ خواتین کو پاکستانی اور پردے کے لباس کا پابند ہونا چاہیے ، ملازمتوں میں سو فیصد میرٹ کی پاسداری ، پرائمری سکولوں کے اساتذہ کو گریڈ  17کے مراعاتدینے اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو سو فیصد ادویات مفت فراہم کرنا اُن کی پارٹی کے منشور میں شامل ہے ۔ انہوں اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ پاکستان اور چترال میں اکثریت غریب لوگوں کی ہے ۔ اسلئے غریب لوگوں کیلئے بجلی میں خصوصی رعایت دی جائے ۔بدیع الرحمن نے کہا ۔ کہ اُن کی پارٹی پاکستانی عوام پر بے انتہا جبر و ظلم کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے ۔ اور پارٹی کے موجودہ چیرمین بیرسٹر راؤ محمد اکبر میو اور جنرل سیکرٹری ملک محمد جہانگیر دھروکنہ پارٹی کی آواز کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ جس کیلئے ہمارے مخلص کارکناں شب و روز محنت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحریک تحفظ پاکستان چترال میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ اور اپنی سیاسی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دینے کی بھر پور کوشش کرے گی ۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق