تازہ ترین

بونی میں تین روزہ جشن آزادی پولوٹورنامنٹ اختتام پذیر،بونی ریڈ نے فائنل جیت لیا


چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)جشن آزادی کے موقع پر ویلج کونسل بونی ون کے زیراہتمام ہونے والی تین روزہ پولوٹورنامنٹ اختتام پذیرہوئی۔جو کہ بونی ریڈ نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ جس میں دس ٹیموں نے حصہ لیا ۔جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی اورانعامات تقسیم کئے گئے ۔اس رنگارنگ پروگرام کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سید سردارحسین شاہ نے پولوکھلاڑیوں اورشائقین پولو سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے شاہانہ مزاج لوگ اس مشکل دورمیں گھوڑے پال کر اپنی ثقافت سے دلی وابستگی کاثبوت دیتے ہیں۔انہوں نے عوام اورکھلاڑیوں کی جذبات کومدنظررکھتے ہوئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے ایک شاندار اسٹیڈیم کی تعمیر کااعلان کیا جو کہ جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا اور کھیلوں کے شائقین و کھلاڑی اس سے استفادہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ کوشٹ اورسنوغرکے جنالی کی مرامت کاکام آخری مرحلے میں ہیں ۔ایم پی ا ے سید سردارحسین شاہ نے کہاکہ عنقریب سب ڈویژن مستوج میں چیف منسٹرپولوٹورنامنٹ شروع کیاجائے گاجس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک خود کریگا۔اُنہوں نےٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام ٹیموں کیلئے دس دس ہزارروپے کااعلان کیا۔اس موقع پر وی سی ناظم محمدپرویزلال،نائب ناظم احسان الرحمن،کونسلرغلام قادر،عبدا لصمد،یوتھ کونسلرصاحب گارداود،خواتین کونسلرخونزہ اوررابعہ بی بی بھی موجودتھے ان کی نمائند گی کرتے ہوئے چیئرمین ویلج کونسل بونی ون محمد پرویز لال نے کہاکہ بونی کے عوام کے جذبات کی قدرکرتے ہوئے جشن آزادی کے موقع پر پولوٹورنامنٹ رکھی گئی جس کوکامیاب بناکریہاں کے عوام نے اپنے حب ا لوطنی کاثبوت دیا۔ اس موقع پر تحصیل ممبر یوسی چرون سردارحکیم،میجرپاک آرمی سلطان ولی اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مستوج نورالامین نےبھی کھلاڑیوں میں انعانات اورٹرافی تقسیم کئے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔