انتقال پر ملالتازہ ترین

تنظیم اساتذہ ضلع چترال اور آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال کے سابق صدر معراج الدین حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تنظیم اساتذہ ضلع چترال اور آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال کے سابق صدر معراج الدین کراچی میں حرکت قلب بند ہونے پر انتقال کرگئے جہاں وہ علاج کے لئے منتقل ہوئے تھے۔ وہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال میں ایس ایس ٹی کے طور پر تعینات تھے۔ ان کو جمعرات کے روز بعدا ز نماز عصر جوٹی لشٹ چترال میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ نادر ا چترال کے برہان الدین کا بھائی، ریٹائرڈ مجسٹریٹ صلاح الدین کا بھتیجا اور چترال کے معروف معالج ڈاکٹر نورالاسلام کا چچا زاد بھائی تھا۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد اور ضلع ناظم مغفرت شاہ نے معراج الدین کی انتقال پر گہری دکھ کا اظہا ر کیا ہے۔ اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگا ن کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ معراج الدین جیسے فرض شناس ، ایماندار خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت کی ناگہانی وفات سے تعلیمی حلقے کو ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگئی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔