چترال اولڈ بوائز ایسوسی ایشن   کی ماہوار میٹنگ میں  کتاب “ہائی سکول چترال کی بھولی بسری یادیں” کی چھپائی کی منظوری

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ہائی سکول چترال  کے طلباء  کی نمائندہ  تنظیم چترال اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی ماہوار میٹنگ پروفیسر اسرا الدین کی زیر صدارت چترال کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی۔جس میں تنظیم کے سینئر ممبران نے شرکت کی اور تنظیم کو فعال بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔نیز اولڈ اسٹوڈنٹس  کے ہائی سکول چترال میں بیتائے ہوئے  یادوں پر مبنی کتاب”ہائی سکول چترال کی بھولی بسری یادیں”کی چھپائی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے  پروفیسر اسرار الدین نے کہا کہ ہائی سکول چترال کے حوالے سے بھولی بسری یادیں زیادہ ہونگی اس لیے اس کتاب کی دوسری جلد بھی آنی چاہیئے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہائی سکول چترال کے ڈائمنڈ جوبلی منانے کا بھی انتظام ہونا چاہیئے۔انہوں نے اولڈاسٹوڈنٹس ڈائیکٹری بنانے کی تجویز دی  اور سکول انتظامیہ سے روابط پر زور دیا ۔ شرکاء نےان تمام تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی حامی بھر لی۔

تنظیم کےنائب صدر ناصر احمد اور ممبر نسیم احمد نے اسکول  کانا م” ہزہائی نس ناصر الملک ہائی سکول ” رکھنے کی تجویز پیش کیں۔  میٹنگ کے آخر میں فوٹو سیشن ہوا اور تنظیم کے الحاج عید الحسین کی جانب سے شراکاء کی  چائے سے تواضع کی گئی ۔

اس کے علاوہ  میٹنگ کے شراکاء میں امیر خان میر،  قاضی غلام جیلانی ،اقبال حیات، سید شمس النظر الہاشمی،محمد عرفان عرفان، گل مراد خان حسرت، شہزادہ تنویر الملک، حاجی محمد سعید خان اور عطا حسین اطہر شامل تھے۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔