گلگت بلتستان کے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص امن عامہ میں خلل ڈالنے کی جرء ت نہ کر سگے ۔ناظم زلفی ہنرشاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) یو نین کونسل لاسپورکے ناظم اور ڈسٹرکٹ کونسل چترال کے ممبر زلفی ہنر شاہ نے سیکورٹی فورسز اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا تازہ ترین بیان سامنے رکھ کر گلگت بلتستان میں بھی ملک دشمن عناصر اور بھارتی ایجنسیوں کے لئے کام کرنے والی قوتوں کے خلاف کر یک ڈاؤن کیا جائے ایک اخباری بیان میں ضلع کونسل کے ممبر نے یاد دلا یا کہ 10 سالوں سے کچھ لوگ کو ہستان ، فیری میڈوز، اور شندور کے حوالے سے بدامنی پھیلانے کی دانستہ کو شش کرتے آئے ہیں ان عناصر کے خلاف آل انڈیا ریڈیو کی رپورٹیں ، ملکی ایجنسیوں کے ڈائریاں اور صحافیوں کی خبر یں ، کالم و دیگر مواد میڈیا پر آیا ہے اب تک یہ لوگ انڈیا کا ایجنٹ ہونے سے انکار کرتے تھے مگر بھارتی وزیر اعظم نے اپنے ہمدردوں کا ذکر کرتے ہوئے گلگت بلتستان کا نام لیکر ایسے عناصر کو پوری طرح بے نقاب کیاہے زلفی ہنر شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سرفراز شاہ ، محمد علی مجاہد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کا روائی کا وقت آگیا ہے انہوں امور کشمیر کے وزیر چوہدری حسین طاہر ار وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی کے بیان کی روشنی میں گلگت بلتستان کے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص امن عامہ میں خلل ڈالنے کی جرء ت نہ کر سگے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔