تازہ ترین

سعودی پلٹ نوجوان نے سامان چوری ہونے کے صدمے سے خودکشی کرلی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سب ڈویژن مستوج کے گاؤں پرکوسپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شعیب علی ولد عیسیٰ خان نے سامان چوری ہونے کاصدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔پولیس رپورٹ کے مطابق شعیب علی ولد عیسیٰ خان نے 19اگست رات 10بجے چترال ٹاون کے ایک ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر لیا۔ہوٹل والوں نے کھانے کا پوچھا تو متوافی نے کہا کہ پشاور سے آتے ہوئے میرے سامان کہیں گم ہوگئے جس کی وجہ سے میری طبیعت خراب ہے۔20آگست کی صبح 10بجکر20منٹ پر ہوٹل والوں نے کمرہ بند پانے پر روشندان سے دیکھا تومتوفی نے گلے میں رومال ڈال کر چھت کے پنکھے سے باندھ کر خودکشی کرلی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچکر نعش اپنی تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ او ہسپتال چترال پہنچایا۔22سالہ متوافی شعیب علی 7مہینے سعودی عرب میں گذارکر اپنے گھر آرہا تھا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔