وفاقی مشیرامیر مقام چترال اور چترالی عوام کی بھرپور نمائندگی کررہے ہیں۔محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر پی ایم ایل ن سب ڈویژن چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر پی ایم ایل نون سب ڈویژن چترال نkosarے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امیر مقام چترال اور چترالی عوام کی بھرپور نمائندگی کررہے ہیں۔چند سیاسی یتیم اپنے صوبائی کومت کی نااہلی کو چھپاتے ہوئے وفاقی مشیرپر بے سروپا الزامات عائد کرکے چترال کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔پاؤر کمیٹی ٹاون کے بجلی گھر کا بانی مبانی تنظیم ہے یہ سیاسی یتیم خود کچھ کرنے کے بجائے دوسروں پر بے جاتنقید کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وفاقی مشیرامیر مقام نے ہر مصیبت میں چترال کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا ہے اور چترال کے عوام میاں محمد نواز شریف سے خوش ہیں اور چترال میں میگا پراجیکٹ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے مرہون منت ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔