
اعلی تعلیم کی ضرورت و اہمیت
………..محمد صابر………..
تعلیم انسان کیلئے نہایت ضروری ہے- تعلیم کا اعلی درجہ اعلی تعلیم یعنی ہائیراجوکیشن کہلاتا ہے- اعلی تعلیم کا سلسلہ یونیورسٹی سےشروع هوتا ٍے- تاہم کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ،بی ایس بھی اعلی تعلیم کے ذیل ہی میں آتے ہیں –
ہمارے ملک میں بے شمار یونیورسٹیاں هیں – جو کہ سرکاری اور نیم سرکاری دونوں پر مشتمل هیں – یہ یونیورسٹیاں اپنی خدمات سالہا سال سے انجام دے رہے ہیں – جہاں نوجوان مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد اپنی اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں-
صوبہ خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں اسلامیہ کالج نمایاں اہمیت کاحامل ہے- جہاں سے پشاور یونیورسٹی نے جنم لیا . ان جامعات کی بدولت سکالرز اور ماہر تعلیم پیدا ہوئے – جنہوں نے مذید تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی – پہلے جہاں زندگی کی بقا کےلیے دوسرے شعبے مثلا کهیتی باڑی، باغبانی اور مال مویشیوں پر انحصار کیا جاتا تها – اب ان کی بہ نسبت آج کے دور میں تعلیم کاحصول ان سب چیزوں پر حاوی ہے-تعلیم ملک و قوم کی تعمیر وترقی و خوشحالی میں نہایت اہمیت کاحامل ہے-
نوجواں کو دور جدید کے چیلنجیز سے نمٹنے کیلئے اعلی تعلیم کا حصول ناگزیر ہے- آج کا دور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے- اسے I.T کا دور بهی کہا جاتا ہے- روزبروز نت نئے مشاہدات و ایجادات نے دنیا کو محو حیرت میں رکها ہوا ہے- تو ایسے میں دوسرے اقوام سے آگے بڑهنے اور ترقی کی جنگ میں خود کو تیار رکھنے کے لیے اعلی تعلیم کا حصول نہایت ضروری ہے- جس طرح کیمپوٹر نے انسان کو اپنے گرفت میں لیے ہوئے ہےـ
اس سے کوئی بھی صاحب عقل انکار نہیں کر سکتا –
سائنس وٹیکنالوجی نے دنیا کو کہاں سے کہاں تک پہنچا دیا ہے- دنیا کی مختلف درسگائوں میں کائنات کے اسرار ورموز پر آئے دن مشاہدات ہورہے ہیں – اور نئی نئی چیزیں دریافت کئے جارہے ہیں – مغربی ممالک کی ایک مثبت چیز ریسرچ ہے-
وہاں کی جامعات میں ریسرچ نے اچها خاصہ مقام بنالیا ہےـطالب علم شوق ودلجمعی سےریسرچ کرتے ہیں -ہمارے ملک پاکستان میں ریسرچ کی جانب رجہان بڑھ رہا ہےـ ملک کی مشہور و معروف جامعات باقاعده ریسرچ کی بنیاد رکهی جا چکی ہے- جو کہ ایک خوش آئند بات ہےـ
صوبہ خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے ضلع ضلعئ چترال میں تعلیمی سرگرمیاں اطمینان بخش ہیں – جہاں شرح خوندگی دوسرے اضلاع سے اوسط بہتر ہے- چترال میں معیاری تعلیمی ادارے بھی ہیں –
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم کے لیے حکومتی سطح پر توجہ دی جائے – تعلیم کے معیار کو مزید بہتربنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جانی چاہے- اور جدید دور کے تعلیمی نظام سے ہمارے تعلیمی نظام کو ہم آہنگ کیا جائےـتاکہ ہماری نوجوان نسل آنے والے چیلینجز کےلیے خود کو تیار کر سکیں-
