ارندو کے عوام کی پسماندگی اور غربت کا ناجائز فائدہ اٹھاکر ارندو کے جنگل کا صفایا کرکے دیر پہنچانے کا سخت نوٹس لیاجائے ۔حاجی سلطان

چترال(شاہ مراد بیگ سے ) تحصیل کونسل کے ممبر حاجی سلطان نے پاک افغان بارڈر پر واقع جنگلاتی علاقہ ارندو کے عوام کے جنگل سے غیر قانونی طورپر کٹائی شدہ ٹمبر کو دیر اپر لے جانے کے سلسلے کو فی الفور بند کرنے اور پہلے سے ٹمبر کی اسمگلنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں حاجی محمد سلطان نے کہا ہے کہ ارندو کے عوام کی پسماندگی اور غربت کا ناجائز فائدہ اٹھاکر ارندو کے جنگل کا صفایا کرکے دیر پہنچانے کا سخت نوٹس لیاجائے جس کا اس علاقے کی معیشت اور ماحول پر نہایت مہلک اور منفی اثر مرتب ہورہا ہے کیونکہ اگر جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ اس رفتار سے جاری رہا توعلاقے میں غربت اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی۔ حاجی سلطان نے کہاکہ پاک آرمی کو بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرتے ہوئے جنگلات کی کٹائی شدہ ٹمبرکو دیر لے جانے کے عمل کو روکنے کے لئے خاص اقدامات کرنا چاہئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔