تازہ ترین

چترال میں ایک الگ یونیورسٹی کاقیام چترالی نوجوانوں کاحق ہے۔ایم این اے سعیدہ زہرہ ودودفاطمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)عبدالولی خا ن یونیورسٹی کیمپس چترال میں چترالی نوجوانوں کے تعلیمی مسائل اورچترال یونیورسٹی کے قیام کے موضوع پرایک روز ہ سمینار منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی ممبرقومی اسمبلی اورٹروورتھ فاونڈیشن پاکستان کی چیرپرسن سعیدہ زہرہ ودودفاطمی تھی۔انہوں نے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں ایک الگ یونیورسٹی کاقیام چترال کی ضرورت بھی ہے اورچترالی نوجوانوں کاحق بھی ہے۔اس سلسلے میں وہ اپنی ذاتی دلچسپی سے وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف،گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا،مریم نوازشریف اورہائیرایجوکیشن کے وزیرمملکت بلیغ الزمان سے خصوصی درخواست کرکے چترال میں یونیورسٹی کے قیام کویقینی بنائیں گے۔ وہ اپنے ادارے کی طر ف سے چترال میں صحت،تعلیم اورووکیشنل سینٹرزکے قیام کے لئے کام کرناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں چترال کے پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے خواتین اورنوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے ترجیجی بنیادوں پرکام کیاجائے گا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالولی خان یونیورسٹی کیمپس چترال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرجمال شاہ نے کہاکہ وائس چانسلرڈاکٹراحسان علی چترال میں ایک الگ یونیورسٹی کے قیام میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اورموجودہ کیمپس اورملحقہ زمینات اس مقصد کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔سیمینار سے مسلم لیگ (ن) کے صدرسعید احمدخان،نیازاے نیازی ایڈوکیٹ،کیمپس کوارڈینٹرضیاء الرحمن،پروفیسرانیلہ اورپروفیسراسیفہ نے خطاب کرتے ہوئے چترال میں ایک الگ یونیورسٹی کے قیام کووقت کااہم تقاضا قراردیاجس سے چترال کے ہزاروں طلباء وطالبات کواعلیٰ تعلیم کی سہولیات میسر آئیں گے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔