تازہ ترین

ایس آرایس پی کے تحت بننے والے  ستمج تریچ میں 30KVAمنی ہائیڈرل پاؤرپراجیکٹ کاافتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ اورسی ای او سرحدرورل سپورٹ پروگرام شہزادہ مسعود الملک نے ستمج تریچ میں 30KVAمنی ہائیڈرل پاؤرپراجیکٹ کاافتتاح کیا۔یہ پراجیکٹ یورپین یونین کی مالی تعاون سے تعمیر کیاگیا۔اس موقع پر علاقے کے عوام، منتخب نمائندے اوردیگرمعززین کی کثیرتعداد نے شرکت کی جنہوں نے اس منصوبے کوعلاقے کی ترقی کیلئے پہلی کوشش قراردی اورکہاکہ اس سے علاقے میں خوشحالی کے نئے راستے کھلیں گے۔اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہاکہ ایس ارایس پی نے چترال کے مختلف پسماندہ علاقوں میں منی ہائیڈرل پاوربناکرعوام کوسستی بجلی فراہم کررہاہے جہاں بجلی نہیں وہاں مائیکروہائیڈرل پاورپلانٹ لگاکرلوڈشیڈنگ کوختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔