تازہ ترین

چترال پولیس کے افسر اور جوان اس علاقے کی معاشرتی خوبیوں کی عکاسی کرتے ہوئے جہاں شرافت ، ایماندار ی اور دوسرے اعلیٰ انسانی اوصاف پائے جاتے ہیں۔ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان گنڈا پور

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ چترال پولیس کے افسر اور جوان اس علاقے کی معاشرتی خوبیوں کی عکاسی کرتے ہوئے جہاں شرافت ، ایماندار ی اور دوسرے اعلیٰ انسانی اوصاف پائے جاتے ہیں جبکہ سوات میں دہشت گردوں کے خلاف اپریشن میں بھی اس ضلعے سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا اور بہادری وشجاعت کی نئی داستان رقم کئے اور اب ان اوصاف کو قائم رکھنے کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس کے افسران اور جوانوں کی ترقی کے لئے میرٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے جس سے پولیس فورس میں باصلاحیت اور ایماندار افراد ہی اہم عہدوں پر فائز ہوں گے اور تھانے کی سطح پر محرروں کی تقرری کے لئے خصوصی روسٹر ترتیب دی جارہی ہے تاکہ اہلیت کے حامل جوان تعینات ہوسکیں۔ انہوں نے مستوج اور بمبوریت میں پولیس تھانوں کی تعمیر نو کی جائے گی اور کالاش وادی میں مزید پولیس چیک پوسٹ قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ 85کی تعداد میں سب انسپکٹروں کو اگلے رینک پر ترقی دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے چترال کے پولیس کے جوانوں کو دوسرے اضلاع میں تقرری لازمی ہوگی اور ٹریفک وارڈنوں کے ریوارڈ کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز دیاکریں گے۔ا س موقع پر چترال پولیس کے جوانوں نے اپنے مسائل سے ڈی آئی جی کو آگاہ کیا جن میں سے بعض پر موقع پر ہی احکامات جاری کردئیے گئے جبکہ بعض کے بارے میں رپورٹ طلب کئے گئے۔ اس سے قبل ڈی پی او چترال آصف اقبال مہمند نے چترالی روایت کے مطابق ڈی آئی جی کو چترالی ٹوپی اور چغہ پیش کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن طارق کریم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی آئی جی کی والدہ محترمہ کی ایصال ثواب کے لئے اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی جن کا کچھ عرصہ پہلے انتقال ہوا تھا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔