سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) ترقی کے تمام سیکٹروں میں خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہے۔ضلعی ناظم مغفرت شاہ

چترال (شاہ مراد بیگ سے ) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) ترقی کے تمام سیکٹروں میں خدمات سرانجام دینے میں مصروف ہے جس سے چترال جیسے دورافتادہ اور پسماندہ علاقے میں بھی اب تک ہزاروں خاندان مستفید ہوچکے ہیں جس سے غربت میں کمی لانے اور لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے میں بہت مدد ملی ہے اور حال ہی میں اس ادارے کا شروع کردہ صحت اور غذائیت کے حوالے سے پراجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس کے دور رس اثرات علاقے پر مرتب ہوں گے۔ اٹلی حکومت کی مالی تعاون سے دروش کے دو یونین کونسلوں میں غربت میں کمی لانے کے لئے شروع کردہ پراجیکٹ فار پاورٹی ریڈکشن (پی پی آر) کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں اور غذائیت کے حوالے سے عوام میں آگہی پھیلانے سے بالواسطہ طورپر کئی بیماریوں پر قابو پانے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں مددمل سکتی ہے۔ اس موقع پر پی پی آر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جاوید احمد نے کہاکہ اس پراجیکٹ کے تحت دروش کے دو یونین کونسلوں دروش ون اور دروش ٹو میں مختلف نوعیت کے آگہی پروگرام کے علاوہ استعداد کار بڑہانے اور چھوٹے پیمانے پر صحت سے متعلق انفراسٹرکچر کی فراہمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ راونڈ ٹیبل کانفرنس منعقد کرکے عوام سے رائے اور تجاویز اکھٹے کئے جار ہے ہیں جن کی بنیادپر حکمت ترتیب دی جائے گی جبکہ ضلع سطح پر پلیٹ فارم منعقد کرنا بھی اس کا حصہ ہے ۔ انہوں نے پراجیکٹ کی کارکردگی پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ واش پروگرام کے زیر اہتمام علاقے کے سکولوں میں بچوں کو ہاتھ دھونے کی عملی تربیت دینے کے ساتھ سا تھ معلوماتی پروگرام منعقد کرکے حفظان صحت کے اصولوں اور ان کی اہمیت سے روشناس کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام لوگوں تک پہنچنے اور ان تک معلومات کی رسائی اور ان پر عمل کے لئے ترغیب دینے کے لئے سو ل سوسائٹی سے بیس بیس کی تعداد میں مر د اور خواتین کمیونٹی ریسورس پرسن مقررکئے گئے ہیں جن کو ماہریں کے ذریعے اس فیلڈ میں جامع تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دروش ون یونین کونسل میں واقع کیسو کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں فرنیچر اور مختلف اوزار فراہم کی جارہی ہیں جبکہ آٹھ کی تعداد میں مقامی خواتین کو لیڈیز ہیلتھ وزیٹر کی تربیت کے لئے بھیجے جائیں گے۔ اس موقع پر دروش کے یونین کونسلوں سے آنے والے کمیونٹی تنظیموں کے نمائندوں نے مختلف تجاویز پیش کی۔دروش ون سے ضلع کونسل کے رکن مفتی محمود الحسن اور شیشی کوہ سے رکن ضلع کونسل شیر محمد، ایس آر ایس پی کے پی پی اے ایف پراجیکٹ کے پراجیکٹ منیجر صلاح الدین صالح اور دروش کے معروف ماہر تعلیم محمد سلیم کامل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔