تازہ ترین

ایم این اے سیدہ ذہرہ فاطمی کا ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال اور کوغذی ہسپتال کا دورہ صحت کے معاملے میں ہسپتالوں کی حالت زار پر شدید افسوس کا اظہار

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی مس سیدہ ذہرہ فاطمی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال اورکوغذی کے ہسپتال کا دورہ کرکے صحت کے معاملے میں ہسپتالوں کی حالت زار پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کی چترال کے دستیاب ہسپتالوں میں عدم توجہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ صوبائی حکومت نعروں کے بجائے عملی کام کا مظاہرہ کرے۔اس کے بعد اُنہوں نے گولین گول108میگاواٹ ہائڈیل پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے محترمہ کو بریفنگ دی۔محترمہ نے کام کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ازین بعد بونی میں پارٹی میٹنگ میں شرکت کی۔محترمہ بمبوریت ویلی بھی گئی اورکالاش قبیلے کے خواتین کے لئے ووکیشنل سنٹر کے قیام کا اعلان کیا۔محترمہ نے شام کو چترال کے ادبی تنظیمات کھوار اہل قلم اور میئر(MIER) کے وفود سے بھی ملاقات کیں جن کی سربراہی مرکزی چیئرمین کھوار اہل قلم وصدر مسلم لیگ(ن) سب ڈویژن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ کررہے تھے۔محترمہ نے چترال کے ادب وثقافت کو ترجیح دینے اور ہر قسم کے تعاون کا بھی عہد کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق