تازہ ترین

وزیر اعلیٰ ، آئی جی پویس ، ڈی آئی جی کوہاٹ ، ڈی سی چترال اور ڈی پی او چترال فرخندہ بی بی کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دے۔صدر دعوت وعزیمت چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) صدر دعوت و عزیمت چترال شبیر احمد نے اخباری بیان دیتے ہو ئے کہا کہ فر خندہ بی بی کے کو ہاٹ میں وحشیانہ قتل انتہائی افسو سنا ک ہے، یہ پہلی بار کوئی نیا واقعہ پیش نہیں آرہا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی کوہاٹ میں چترال کی ایک اور بیٹی جو چترال سے تعلق رکھتی تھی انکا بھی بہیمانہ قتل ہو اتھا اس واقعہ کی ہم جتنی مذمت کریں اتنا ہی کم ہے ۔ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ چترال کی جتنی ہماری بیٹیاں چترال سے باہر شادیاں کر تی ہیں مثلاًکوہاٹ ، پشاور ، ایبٹ آباد ، تیمر گرہ میں بھی قتل ہو چکی ہیں۔ ایک طرف چترال کی بیٹی 6 لاکھ کے عوض بکتی ہے دوسری طرف اور بیٹیوں کو قتل کرکے لاشیں چترال بھجوائی جا تی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کب تک ہم چترال میں یہ ظلم و زیادتی دیکھتے رہے گے۔ بحیثیت چترالی قوم ہمیں سوچنا چا ہیئے ،ایسے واقعات کی روک تھام حکومت کے لئے بھی بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس سلسلے کی روک تھام ہو نی چاہیئے ۔ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا ملنی چا ہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ چترالی عوام سے گزارش ہے کہ خدا راہ جتنے بھی چترال سے باہر لوگ شادی کے حوالے سے یہاں کا رخ کرتے ہیں ان کو چترال پولیس اور دعوت و عزیمت اور ویلج کونسل کے ناظمیں کے ذریعے تحقیق ضرور کرائیں تا کہ آئندہ اس طرح کے دل خراش واقعات رو نما نہ ہوں انہوں نے وزیر اعلیٰ KPK ، ائی جی پویس KPK ، ڈی آئی جی کوہاٹ ، ڈی سی چترال اور ڈی پی او چترال سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد فرخندہ بی بی کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دی جا ئے تا کہ مظلوموں کی داد رسی ہو سکے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق