مضامین

ایم کیو ایم اورموجودہ سیاسیی بہران

محمد صابر
آج کل پاکستانی سیاست میں بہت کچھ سننے اور دیکھنے کو مل رہا ہےـسب سے بڑی پیش رفت ایم کیو ایم کی جانب سے ہوئی ہےـ الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیان سے عوام میں غیر معمولی غصہ پایا جاتا ہےـ ایم کیو ایم پر پابندی لگتے لگتےره گیا ـ خطره ابهی ٹلا نہیں ایم کیو ایم کے اوپر ابهی بهی خطرے کے بادل منڈلا ہے ہیں ـ عسکری قیادت نے ٹهان لیا تها کہ آج فیصلہ ہو جائے گاـ اہم فیصلے کا آچکا ہےـ اچانک وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایم کیو ایم کو مزید مہلت دینے کی بات سامنے آئی ـ عین اس وقت جب فیصلہ پاکستان کے حق میں ہو چکا تهاـ ایم کیو ایم پرپابندی لگنے جارہا تها ـ ایم کیو ایم کوکیوں مزید موقع دیا گیا ـ باوجود یہ کہ الطاف حسین نے اس دفعہ ساری حدیں پار کرلی تهی ـ پس پرده ایسی کیا باتیں ہیں ـ جن کی بنا پر وزیر اعظم صاحب مجبور ہیں ـ اور اہم فیصلے نہیں کر پا رہےـ یقینا میاں صاحب دباؤ میں ہیں ـ مودی کی ناراضگی کسی بهی صورت انہیں منظور نہیں ـ یہاں ہر ایک کے اپنے مفادات کسی نہ کسی سے وابستہ ہیں کہا جا رہا ہے کہ میاں صاحب کے هندوستان کے بڑے بڑے صنعتکاروں سےکافی پرانے اور گہرے مراسم ہیں ـ جو کہ مودی صاحب کے قریبی ساتھی ہیں ـ بڑی ہی افسوس کی بات ہے ـ ملک و قوم کی مفادات کو اپنے زاتی مفاد کی خاطر داؤ پر لگاناـ جب بهی اہم مواقع پر جلد فیصلہ سازی کی بات ہوتی ہےـ وہاں ہمارے وزیراعظم صاحب طویل خاموشی اختیار کرکے خلوت میں چلے جاتے ہیں ـ ایم کیو ایم کے معاملے کو بهی لٹکانے میں وزیر اعظم اور ن لیگی کابینہ کا پورا پورا ہاتھ ہےـ گزشتہ 30 سالوں سے جس طرح اس پارٹی نے کراچی کی شہریوں کا جینا حرام کیا ہوا ہےـ وقت آ گیا تها کہ را کے تربیت یافتہ غوندوں کو سبق سکهایا جائے ـ خیر فاروق ستار نے مائنس الطاف حسین اور قائد ایم کیو ایم سے برأت و لا تعلقی کا اظہار کر کے اس آگ کو تو کچھ حد تک ٹهنڈا کر دیا ہے مگر آنے والے دن ایم کو ایم کے لئے نہایت اہم اور فیصلہ کن صابت ہو سکتے ہیں ـ
ہر ایک پاکستانی کو پاکستان عزیز ترہےـ کوئی بهی کسی بھی مذہب فرقے نسل سے ہو سب کےلیے پاکستان ایک ماں کی طرح ہےـ جہاں سب اس کے آغوش میں بستے ہیں ـ
اس دالخراش واقع کے بعد
عوام میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہےـ مصطفی کمال صاحب نے صاف صاف الفاظ میں کہہ دیا ہےکہ فاروق ستار کی پرس کانفرنس ٹوپی درامہ ہے ـ یہ درامہ مذید نہیں چل سکتاـ کیوں کہ الطاف حسین بظاہر منظر سے غائب ہےـ اصل میں ایسا نہیں ہےـ الطاف حسین کے بغیر پرندا بهی پر نہیں مار سکتا تو کیا یہ ممکن ہے کہ پارٹی کے تمام اختیارات فاروق ستارکے حوالے ہوں اور اہم فیصلے بهی کراچی میں ہوـ
وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے ابھی بهی وقت ہے کہ ایم کیو ایم کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے ـ امید ہے کہ بہت جلد پاکستانی سیاست سے اس گندگی کو صاف کیا جائے گاـ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔