تازہ ترین

چترال پولیس نے ہنزہ گلگت سے تعلق رکھنے والے ایک فراڈی شخص شیر عالم کو گرفتار کرلیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال پولیس نے ایک فراڈی شخص شیر عالم کو گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق گلگت سے ہے ۔ چترال پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے قراقرم انٹر نیشنل پرائیویٹ سکول کے نام سے ایک جعلی اداہ قائم کیا ۔ اور ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے داخلہ فیسوں کی مد میں ہزاروں روپے طلبہ سے حاصل کئے ۔ اور بازار میں ادارے کیلئے ہزاروں کی خریداری کی اور اشتہارات بنوائے ، لیکن کسی کو بھی آدائیگی نہیں کی ۔ یہاں تک کہ ٹیکسی کے کرایوں تک ادا نہیں کیا ۔ اور فراڈ کے ذریعے اپنا کام چلاتا رہا ۔ ملزم سے جعلی کاغذات ، شناختی کارڈز اور جعلی سم بھی بر آمد ہو چکی ہیں ۔ پولیس کے مطابق شیر عالم ملک کے دوسرے شہروں کراچی ،لاہور اور پشاور وغیرہ میں بھی فراڈ کے مقدمات میں ملوث تھا ۔ تاہم یہ چترال میں دھر لیا گیا ۔ چترال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ملزم سے فراڈ کے سنسنی خیز انکشافات کا امکان ہے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق