تازہ ترین

مٹی خوڑ لواری میں ٹریفک حادثہ/دوافراد جان بحق 13زخمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پشاور سے چترال آنے والے فلائنگ کوچ گاڑی حادثے کاشکار ہونے سے دوافراد جان بحق اور 13افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ہائی ایس گاڑی (فلائنگ کوچ) گاڑی نمبر پشاور K-1236مسافروں کو لیکرپشاور سے چترال آرہی تھی کہ لواری ٹاپ کے علاقے میں مٹی خوڑ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار 15افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش منتقل کیا گیا ۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے انچارچ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب نے زخمیوں میں سے دو افراد کے جان بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ جان بحق افراد میں صغیر علی ولد شمس الحسین سکنہ بونی گول اور گاڑی ڈرائیور کامران ولد محمد خان سکنہ تہکال پشاور شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عبدالمجید سکنہ بیوڑی، امجد سکنہ بونی، قادر اسلام سکنہ موری بالا، عزیز علی شاہ سکنہ کجو، سراج الدین سکنہ چرون اوئیر ، احمد شریف سکنہ بیوڑی بالا، احسان علی بونی گول، صدام حسین سکنہ بکر آباد، سمیع اللہ سکنہ کریم آبادلوٹ کوہ، عبدالوہاب سکنہ بیوڑی، ساجد سکنہ پشاور، آصف سکنہ پشاور اور محمد کریم سکنہ اوچشٹ شامل ہیں ہیں۔ ایک زخمی عبدالمجید سکنہ بیوڑی کو پشاور جبکہ دو زخمی افرادکو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ریفر کیا گیا ہے اور باقی دروش ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
درایں اثناء دروش سے ممبر تحصیل کونسل قصوراللہ قریشی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے جان بحق افرادکی میتیں انکے آبائی علاقوں تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ وغیرہ انتظام کرنے میں اہم کردار کیا۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق