پشاور میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لاس نا ئیک عبد الرحمن ولد مومن شاہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اتورکے روز ان کے ابائی گاوں بکرآباد میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ پر نا معلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے لاس نا ئیک عبد الرحمن ولد مومن شاہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اتورکے روز ان کے ابائی گاوں بکرآباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔مرحوم اپنے پیچھے ایک بیٹا ، دو بیٹیاں اور بیوہ چھوڑے۔ ان کے نماز جنازہ میں فوجی اور سول حکام نے شرکت کی ۔ لاس نا ئک عبد الرحمن کو ان کے دیگر دو ساتھیوں سمیت نا معلوم دہشت گر دوں نے اتور کی صبح پشاور چار سدہ روڈ پر سرکاری ڈیوٹی کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید کی میت کو بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچا یا گیا عبد الرحمن شہید فوج کے SMTمیں خدمات سر انجام دے رہا تھا۔ اس موقع پر شہید کے بڑے بھائی مولانا عبد الرزاق نے اجتماعی دعا کی اورکہا کہ میرا بھائی دوریش صفت انسان تھا انہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اللہ اس کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں انہوں نے ملک کی استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی ، اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اللہ کے حضور مدد و نصرت کی درخواست کی۔ فوج کے چاق و چوبنددستے نے شہید کو سلامی دی اور اس کے مرقد پر پاکستان کا جھنڈا بھی سر بلند کیا گیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔