چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر سید احمد خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چترال کے دوران ضلعی حکومت کے لئے جو 20کروڑ روپے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔یہ رقم ٹاون خصوصاًبازار اور شہر کے ابترنکاسی آب کی بہتری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا باقی رقم ویلج کونسلز کے ذریعے خرچ کیے جائینگے۔اس سلسلے میں مسلم لیگ(ن) ضلعی حکومت کے ساتھ مشاورت کرے گی۔اُنہوں نے کہا مذکورہ پیکیج کم از کم 5کروڑ روپے بازار چترال بہتری اور نکاس آب وغیرہ پر خرچ ہونے چاہیئے۔اُنہوں نے کہا وزیراعظم نے اپنی تقریر میں بازار اور نکاسی آب کاخصوصی ذکر کیا ہے۔سید احمد خان نے کہا کہ ضلعی حکومت کو خصوصی پیکیج دلوانے کی خواہش ہماری پارٹی کی تھی۔اور یہ خواہش وزیراعظم میاں محمد نواز شریف تک بروقت پہنچانے پر وزیراعظم نے 20کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج دیا ہے۔
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں