تازہ ترین

فورتھ شیڈول میں موجود 2021 افراد کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے فورتھ شیڈول میں موجود دو ہزار سے زائد افراد سے وابستہ بینک کھاتوں کو فوری طور پر منجمد کیا جائے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈول میں موجود دو ہزار 21 افراد سے وابستہ بینک کھاتوں جن میں لاکھوں روپے موجود ہیں کو منجمد کیا جائے۔

مرکزی بینک کے حکم نامے کے مطابق ’تمام بینکوں، ڈیویلپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشن اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ قانون کے مطابق ان افراد کے خلاف کارروائی کریں جن کے نام نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کی جاری کردہ فہرست میں شامل ہیں۔‘

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے ٹی اے کا سیکشن 11-O اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ بینک اور متعلقہ ادارے فہرست میں شامل افراد سے بلواسطہ اور Image result for state bank of pakistan currency notesبلاواسطہ طور پر وابستہ رقم اور جائیداد ضبط کرسکتے ہیں۔

فہرست میں شامل تقریباً نصف یعنی 1443 افراد کا تعلق پنجاب، 226 کا سندھ، 193 کا بلوچستان، 106 کا گلگت بلتستان، 27 کا اسلام آباد اور 26 کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کا نام اس فہرست میں شامل نہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کا مقصد متعدد فرقہ پرست اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے 126 اکاؤنٹ سیل کیے گئے تھے، اور ان اکاؤنٹس سے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم ضبط کی گئی تھی۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔