تازہ ترین

چترال میں پولیومہم کے دوران72ہزار ہانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈی ایچ او چترال ڈاکٹراسرار اللہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں پولیو کے خلاف مہم دوسرے دن میں داخل ہوگئی اور ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو قطرے پلانے کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسرار اللہ نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ اس مہم کے دوران 72ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 342موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں اور غیر سرکاری صحت مراکز میں فکسڈ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کے حدود سے باہر جانے والے اور ضلعے میں داخل ہونے والے خاندانوں کے بچوں کے لئے گیارہ کی تعداد میں ٹرانزٹ پائنٹ بھی قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال گزشتہ تین دہائی سالوں سے پولیو فری رہا ہے اور اس حیثیت کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ اس مہلک بیماری کو یہاں جڑ پکڑنے نہ دیا جائے۔ اس موقع پر موجود محکمہ صحت کے ای۔پی۔ آئی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ پولیو مہم کی نگرانی کے لئے 97کی تعداد میں ایریا سپروائز ر اور 24یونین کونسل میڈیکل افیسر مقرر کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کے لئے سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے کہاکہ چترال پولیس نے جامع انتظام کردیا ہے اور اٹھ سو سے ذیادہ نفری لگادئیے گئے ہیں۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔