پاک فوج کی طرف سے چترال کی حاملہ خواتین اور امراض نسواں کے لئے دوروزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاک فوج مالاکنڈ ڈویژن میں امن وامان کے ساتھ ساتھ فلاحی اور بحالی سرگرمیوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔ چترال کی پسماندگی ، غربت اور طبی سہولیات کے فقدان کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک فوج کی طرف سے چترال کی حاملہ خواتین اور امراض نسواں کے لئے دوروزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جی او سی مالا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور کی ہدایت پر پاک فوج،چترال سکاؤٹس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے زیر اہتما م چترال میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔7 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں جن کا تعلق پاک آرمی اور سول سے تھا۔ پاک فوج کی یہ کاوش چترال کی عوام کی خدمات کا تسلسل ہے ۔ دوروزہ کیمپ کے آج پہلے دن کے دوران 123خواتین کا معائنہ کیاگیا جن میں اوبس(حاملہ خواتین) 57 اور گائنی کی 66 مریض تھیں۔ 29خواتین کامختلف امراض کی تشخیص کے لئے الٹراساؤنڈ کیا گیا جب کہ 83 لیبارٹری ٹیسٹ کیئے گئے۔ کیمپ میں صبح نو سے شام تین بجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جاری رہی اسکے ساتھ ساتھ ا نچارج سکاؤٹس ہسپتال چترال میجر رضوان احمد اور چترال سکاؤٹس کے میجر شاہ میرنے بھی ہسپتال کا دورہ کیا۔ اہلیان علاقہ کے علاوہ اردگرد کے تمام گاؤں کے لوگوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور استفادہ حاصل کیا ۔ اہلیان علاقہ نے طبی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی سرگرمیوں کو عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انتہائی فائدہ مند قرار دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔