تازہ ترین

شہید بینظیربھٹو بونی کمپس کو چترال شفٹ کر ناسب ڈویژن مستوج کے طلباء وطلبات کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے۔حمید جلال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی سب ڈویژن مستوج کے رہنماء حمید جلال نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کئی دنوں سے یہ بات باز گشت کر رہی ہے کہ ایس بی بی یوبونی کمپس کو چترال شفٹ کیا جارہا ہے جبکہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے سلسلے میں اہم اقدامات اُٹھا رہا ہے ۔ سب ڈویثرن مستوج4800 کلو میٹر کے وسیع رقبے پرپھیلا ہوا ایک واسیع علاقہ ہے اور دور دراز کے طلباء طلبات مذکورہ کیمپس کے بدولت زیور تعلیم سے اراستہ ہو رہے ہیں اورکیمپس کی کار کر دگی بھی شاندار رہی ہے جبکہ طلباء اپنے دہلیز پر اپنے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اگر ناخواستہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے اس سلسلے میں اگر کوئی غلط فیصلہ اختیا رکیا تو یہاں کے عوام اور سیاسی رہنما اس کو برداشت نہیں کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تما م سیاسی اور عوام اپنے سیاسی اختلافات کو بالا ئے طاق رکھکر قدم اٹھائیں گے کیمپس کو چترال شفٹ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سب ڈویثرن مستوج کے طالبعلموں کو جو علم کے دلدادہ ہیں کو ایجوکیشن کے دروازہ سے پچھے دھکیل دیا جارہا ہے اگر ہائیرایجوکیشن کمیشن اس سلسلے میں کوئی غلط فیصلہ کر رہا ہے تو اپنے فیصلے کو فورا واپس لے لیں۔ سیا سی جماعت ملکر اس بارے میں لایحہ عمل طے کریں گے۔جب کہ سب ڈویثرن مستوج کے عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ جناب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ چترال کے موقع پر جو جدید ہسپتال اور یونیورسٹی کا اعلان کیا تھا ،یونیورسٹی کو خاندان قاقلشٹ میں تعمیر کیا جائے جو کہ کھلی فضاء اور یو نیورسٹی کے لیے بھی موزون اراضی موجود ہے اُنہوں وزیراعلیٰ سمیت ایم ین اے چترال ڈسٹرکٹ ناظم ، ڈی سی چترال سے پرزور اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہSBBU بونی کیمپس کو چترال شفٹ نہ کر نے کے لیے فوری اقدام اٹھا کر عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کو دور کیا جا ئے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق