تازہ ترین

جنجریت کوہ میں فوڈ پوائزننگ، ڈی ایچ او چترال کا فوری اقدام کرنا قابل تحسین ہے۔پی ٹی ائی دروش

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ دنوں دروش کے دور افتادہ گاؤں جنجریت کوہ میں فوڈ پوائزننگ سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی۔اس افسوس ناک واقعے پر پاکستان تحریک انصاف دروش کے رہنماؤں فاروق علی شاہ،بہرام سید ،جہانزیب وغیرہ نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ گاؤں پہاڑی اور راستہ دشوار گذار ہونے کی وجہ سے دو گھنٹے کے قلیل مدت کے دوران سینکڑوں مریضوں کو دروش ہسپتال منتقل کر کے بروقت ہنگامی بنیادوں پر قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف ،بلعموم جبکہ اس سارے واقعے کو نہایت جانفشانی اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے دروش اور متاثرہ گاؤں پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ بنفس نفیس خود موقع پر پہنچنے پر ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار اللہ اور اُن کی میڈیکل ٹیم بلخصوص خراج تحسین کے مستحق ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ محکمہ صحت چترال کے افسران اور اسٹاف ائندہ بھی اس طرح کے ایمرجنسی صورت حال میں قیمتی انسانی زندگیوں کو بچانے میں کر دار ادا کریں گے اور ہم ایس ایچ او دروش نذیر شاہ ،چترال سکاؤٹس کے جوان اور کیپٹن شبیر احمد اور مقامی نمائندگان، ناظمین صاحبان اور دروش کے غیور رضاکاروں کا بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے بروقت ہسپتال پہنچ کر قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے میں مدد کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق