تازہ ترین

حضرت عمرفاروقؓ کے یوم شہادت پرعام تعطیل کی اعلان کرنے میں صوبائی حکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اہلسنت والجماعت

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)اہلسنت والجماعت ضلع چترال کے امیرحافظ خوش ولی خان ولی جنرل سیکرٹری مولاناجاویدالرحمن اورمولاناسراج احمدنے ایک اخباری بیان میں صوبائی حکومت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت خلیفہ ثانی جسکو نبی کریمﷺنے اسلام کی سربلندی کے لئے مانگاتھاکے یوم شہادت کے موقع پرصوبائی حکومت نے عام تعطیل کااعلان کرکے محب وطن اسلام دوستی کاثبوت دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت بھی اہلسنت والجماعت کے دیرینہ مطالبے پرعمل کرکے کے پی کے حکومت کی طرح خلفاء راشدین کے آیام پرچھٹی کااعلان کریں۔اہلسنت والجماعت کے رہنماوں نے ضلعی حکومت پربھی زوردیاکہ چترال کی ضلعی حکومت خلفاء راشدین کے آیام پرسمینار منعقدکریں اورمسلمانوں کوان عظیم شخصیات کی مبارک زندگی سے روشناس کرائیں۔

🎁 روزانہ مفت پوائنٹس اور انعامات!

خبریں پڑھیں، کوئز کھیلیں اور انعامات جیتیں۔ اپنے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ہمارے ریوارڈ پورٹل پر جائیں۔

اپنا انعام حاصل کریں ➔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock