تازہ ترین

ایم پی اے سلیم خان کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں بحالی ومرمت کے کاموں کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں بحالی ومرمت کے کاموں کا افتتاح ایم ایس ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی نے فیتہ کاٹ کر کیا ، اس موقع پرڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرتوکل خان،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقاضی فیصل احمد سعید،قاضی حمیدعلی شاہ،جاویداحمد،صاحب جان ،ایکسرے ٹیکنیشن سرورخان اوردیگر موجود تھے۔ افتتاح شدہ کاموں میں ایکسرے کے 8مشینوں اور مرمت شدہ پرانے گائنی وارڈ اور فیمل میڈیکل وارڈ شامل ہیں ۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی نے کہاکہ ایم پی اے سیلم خان کی کوششوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چترال میں کافی بہتری آئی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چترال میں کئی سالوں سے ایکسرے کی 8عددمشینیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بندپڑے تھے جس کی وجہ سے لوگ اکثرشکایت کرتے باہرجاکرایکسرے کرنے پر مجبور تھے۔ایک مہینے پہلے بڑے جنریٹرچلانے کے بعدایکسرے کے مشینوں کے لئے فورکیبل اورچینل آورسوچ کی کمی تھی جن کی لاگت تقریبا2لاکھ روپے ہے ایم پی اے سلیم نے فوری اقدام اُٹھا کر فراہم کئے ۔اُنہوں نے کہا کہ اب تمام مریضوں کوہرقسم کی سہولیات ملیں گی ۔ ہمارے پاس ڈائیلاسیس مشین موجود ہے جس کے لئے ماہرڈاکٹرکی ضرورت ہے فی الحال ایک ٹرین ٹیکنیشن سے کام چلانے کا بندوبست کرنے کیلئے غورکیاجائے گا اوررنگین ایکسرے کے مشین کیلئے متعلقہ کمپنی والوں سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ وہ مشین چلاکرہمیں حوالہ کریں ۔ 35روپے سرکاری فیس میں ایکسرے کی سہولیات مریضوں کودیاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈاکٹر زاور طبی عملہ اپنی ڈیوٹی پر 24 گھنٹے حاضر رہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ایم ایس چترال ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی اورپاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ٹیکنیشن نوربنی خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ،کہ اُن کی دن رات محنت اورفنی مہارت سے تمام مشینیں چالو ہوگئی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق