بچوں میں موبائل استعمال کے صحیح عمر کا تعین کرنا از حد ضروری ہے۔۔

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس)آج کل وہ بچے بھی موبائل فوں اور ٹیبلٹ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے بولنا بھی شروغ نہیں کیا ہوتا لیکن ماہرین نفسیات کا کہنا ہوتاہے کہ بچوں میں موبائل فون کے استعمال کے صحیح عمر کا تعین کرنا خود ان کیلئے بہت ضروری ہے، بچوں کی نفسیات کی ماہر ڈاکٹر شاشی ڈالوی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ بہت چھوٹی عمر میں موبائل اور ٹیبلٹ کا استعمال بچوں کی نشونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور وہ بہت سی ایسی جسمانی اور ذہنی سر گرمیوں میں ٹھیک سے حصہ نہیں لے پاتے جو زندگی کے اس موقعے پر اُن کے لئے ضروری ہوتی ہیں ۔ان میں تعلیم و تدریس سے لیکر کھیل کود تک متعدد سرگرمیاں شامل ہیں، جنہیں بچوں کی صحت اور سیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانے کیلئے ضروری خیال کیا جاتاہے۔ ڈاکٹر شاشی کی رائے میں بچوں کی صحیح عمر 14سال ہے لیکن اس کا انحصار بچوں کی طرز عمل اور مختلف چیزوں میں دلچسپی سے ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔