دادبیداد ……..اگلا چوہدری کون ہوگا ؟

……….ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ؔ …….

نائن الیون کے واقعے کو 15سال بیت گئے پہلے سال ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کا الزام افغانستان پر لگایاگیا اور جواب میں افغانستان پر کارپٹ بمباری کی گئی تورا بورا کے پہاڑی سلسلے کو ڈیزی کٹر اور موآب نامی بموں سے بھون ڈالا گیا 15 لاکھ بے گناہ افغانیوں کا قتل عام ہوا 30لاکھ سے زیادہ مغذور ہو گئے یتیم ،بے گھر اور بیوہ ہونے والوں کی تعدا د 45لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے اس تباہی اور بر بادی کے 15سال بعد نائن الیون کا الزام سعودی عرب پر لگایا گیاہے امریکی کانگریس نے سعودی عرب کے خلاف قرارداد منظور کر کے قانون سازی کی ہے پہلی بار امریکی صدر نے بل کو ویٹو کر دیا ہے دوسری بار بل منظوری کے لئے بھیجی جائے گی اگر دوسری بار بھی صدر نے ویٹو کر دیا توبل از خود پاس ہو جائے گا اس کے بعد سعودی عرب کے خلاف کاروائی کاآغاز ہوگا اس بل سے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں دراڑ ڈال دی ہے اس دراڑ کے نتیجے میں ایشیا کے اندر امریکہ کے چوہدری کی آسامی خالی ہونے کا امکان ہے اور تجزیہ نگار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اگلا چوہدری کون ہوگا؟چو ہدراہٹ کا سلسلہ دوسری جنگ عظیم کے بعدا مریکہ اور سویت یونین کے درمیان ہونے والی سرد جنگ کے دوران شروع ہوا یران کے بادشاہ رضا شاہ پہلوی نے خطے میں امریکہ کے نائک اور چوہدری کا کردار سنبھالا 35سال کی چوہدراہٹ کے بعد ایران میں جمہوری انقلاب آیا تو امریکہ کے نائک اور چوہدری کا کردار سعودی عر ب کے شاہی خاندان نے سنبھالا 1945سے1979تک امریکہ کو خطے میں کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی ایرانی انقلاب کے بعد جب امریکہ کے چوہدری کا کردار سعودی عرب کے شاہی خاندان کو ملا تو پہلا وار افغانستان میں خانہ جنگی کے ذریعے اسلامی دنیا پر کیا گیا سعودی عرب نے پاکستان کا کندھا اس کام کے لئے استعما ل کیا افغانستان کو امریکہ کا فوجی اڈہ بنایا گیا اس کے بعد کو یت اور عراق کی جنگ ہوئی اس جنگ کے نتیجے میں خلیجی ممالک میں امریکہ کے 8بڑے فوجی اڈے قائم ہوئے ان میں سب سے بڑاہ فوجی اڈہ قطر کے دارلحکومت دوحہ میں قائم ہوا جہاں امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ کا ہیڈکوارٹر ہے امریکہ کے لئے جو کام سعودی عرب نے انجام دیا وہ کا م ایران کے شاہی خاندان نے انجام نہیں دیا تھا ایرن کے شہنشاہ کی 35سالہ خدمات اور تقاضا یہ تھا کہ امریکہ میں اس کو پناہ ملتی اور با عزت زندگی گزارنے کی سہولتیں دیں جاتی لیکن امریکہ نے ان کی خدمات کے بدلے میں ان کو سیاسی پناہ دینے سے انکار کیا مصر میں کم میر سی کی حالت میں ان کا انتقال ہوا اپنی کتاب ’’پاسخ بہ تاریخ ‘‘میں رضاشاہ پہلوی نے بہت سے درون خانہ رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے اور امریکہ کی بے وفائی یا دوغلی پالیسی کا ذکر کیا ہے یہ بہت اہم کتاب ہے اس کا اردو میں ترجمہ ہونا چاہئے اب سعودی عرب پر بُرا وقت آنے والاہے سعودی عر ب کے شاہی خاندان نے امریکہ کی جو خدمت کی ہے اس کے بدلے میں سعودی عرب کو 15سال بعد نائن الیون کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے 16نومبر کے صدارتی انتخابات میں ری پبلیک اور ڈیموکریٹک پارٹی میں سے جو بھی جیت کر آئے وہ کانگریس کے بل کو مسترد نہیں کر سگیگی ڈونلڈ ٹرمپ سخت لہجے میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے ہیں تو ہیلری کلنٹن نرم لہجے میں اس سے 10گنا زیادہ نفرت کا اظہار کر رہی ہیں اب آنے والے دو سالوں کے اندازہ اس خطے میں امریکہ اپنے جانشین کا کر دار نئے چوہدری کے سونپ کے گا اب تک چوہدری بننے کے امیدوار تین ممالک تھے ترکی ، مصر اور بھارت الگ الگ کو ششوں میں لگے تھے ترکی میں فوجی انقلاب کی ناکامی کے بعد ترک قوم سے امریکہ کی توقعات پوری نہیں ہوئیں اسلئے ترکی میدان سے باہر ہوگیا اب مقابلہ مصر اور بھارت کے درمیان ہے مصر کے ساتھ خلیجی ریاستوں کے تعلقات کشیدہ ہیں اوریہ کشیدہ ہی رہینگے خلیجی ریاستیں اسرائیل کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کر تیں اور مصر کا رویہ اس کے بر عکس ہے اس وجہ سے امریکہ کا قریبی اتحادی بھارت میدان میں رہ جاتاہے اور غالب گمان یہ ہے کہ سعودی عرب کے بعد خطے میں امریکہ کے ایجنٹ یا چوہدری کا کردار بھارت کو مل جائے گا گذشتہ دو سالوں کے اندر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، دوبئی ، ابو ظہبی اور دیگر خلیجی ممالک کا تاریخی دورہ کرا یا گیا بعض ممالک نے مندروں کی تعمیر کے لئے زمین اور سرمایہ فراہم کرنے کی پیشکش کی باہمی تجارت کا مجم بڑھا یا گیا اور بعض ممالک سے پاکستانی مزدوروں کو بے دخل کر کے ان کی جگہ بھارتی لیبر لے لئے گئے بھارت کو امریکی خوشنودی کے عوض سلامتی کو نسل کی نشست چا ہیے مگر بھارتی سر کار کو اس بات کا علم نہیں کہ امریکہ کی دشمنی اتنی خطرناک نہیں جتنی امریکہ کی دوستی خطرناک ہے خطے میں امریکہ کے چوہدری کا کر دار ادا کر تے ہوئے بھارت اپنے مستقبل ، اپنی سلامتی اور اپنی جمہوریت کو داؤ پر لگائے گا جواب میں اس کو سلامتی کونسل کی نشست بھی نہیں ملے گی بہر حال سعودی عرب نے امریکہ کے لئے اپنی عزت داؤ پر لگائی اپنی سر زمین پر امریکی فوج کو اڈے فراہم کئے خلیجی ریاستوں میں امریکی فوج کو اڈے فراہم کئے آج اس کا خمیازہ سعودی عر ب کو بھگتنا پڑرہا ہے نوشتہ دیوار یہ ہے کہ اگلا چوہدری کون ہوگا
دیکھے مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو
سنو میری جو گوش حقیقت نہوش ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔