تازہ ترین

اضاخیل نوشہرہ اجتماع عام انقلاب اور تبدیلی کی نوید ثابت ہوگی۔امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد کا اویر میں خطاب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے 22-23اکتوبر کو اضاخیل نوشہر ہ میں منعقد ہونے والی اجتماع عام میں شرکت کے لئے عوام کو دعوت دینے کے سلسلے میں اپر چترال کی وادی اویر کا دورہ کیا اور متعدد مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ۔ m-jamshidاپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ملک موجودہ حالت میں ایک نازک دوراہے پر کھڑی ہے جہاں اسے بیرونی خطرات کے ساتھ اندرونی طور پر کرپشن ، ظلم اورناانصافی کے مسائل کا سامنا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی اس اجتماع عا م میں شرکت صرف جماعت اسلامی کے کارکنان کے لئے نہیں بلکہ ہر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی کو اس میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ یہ اجتماع عام انقلاب اور تبدیلی کی نوید ثابت ہوگی اور اویر جیسے پسماندہ علاقے مزید پسماندہ نہیں رہیں گے۔ اویر وادی کے مختلف دیہات میں عوام نے مولانا جمشید کو یقین دلایا کہ 20اکتوبر کو اویر کے غیور عوام بڑی تعداد میں اجتماع میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔