تازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلو ں میں توسیع

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 21اکتوبر تک توسیع کر دی ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے چترال دفتر سے جاری ایک پریس ریلیزکے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ خان نے بتایا ہے کہ خزاں 2016کے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے تمام پروگرام کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں21 اکتوبر 2016 تک سینگل لیٹ فیس کیساتھ توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ داخلہ فارمز ریجنل آفس کے علاوہ دروش، بونی،گرم چشمہ ، مستوج، بریپ ، تورکہو، شاہگرام، او ر موڑ کہو سنٹروں میں دستیاب ہونگے اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے بھی ڈاؤں لوڈ کی جاسکتی ہے۔
مذید معلومات کے لئے ویب سائڈ www.aiou.edu.pkاورذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 0943-412138 ۔0943413419


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق