تازہ ترین

یوم شہادت فاروقؓ پر عام تعطیل کا اعلان کرنے پر خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کا شکریہ ۔اہل سنت والجماعت چترال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) شہادت فاروق و حسین کانفرنس کے موقع پر اہل سنت والجماعت کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا جاوید الرحمن نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے یکم محرم الحرام کے دن یوم شہادت فاروق پر عام تعطیل کا اعلان کرنے پر خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ خلفائے راشدیں کی ایام شہادت کے موقع پر قومی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا جائے اور ان ایام کو سرکاری سرپرستی میں منانے کا اہتمام کیا جائے۔ قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے بدبختوں کو کڑی سزادینے کے لئے قانون سازی کی جائے تاکہ کسی کو بھی گستاخی کی جراء ت نہ ہوسکے۔ قرارداد میں ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ چترال میں نئے بننے والے سڑکوں کو صحابہ کرام علیہم اجمعیں کے اسمائے مبارکہ کے ساتھ منسوب کئے جائیں اور ضلعی حکومت اپنی سرپرستی میں شان صحابہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ایسے محافل کا انعقاد سرکاری سرپرستی میں کرنے کا اہتمام کرے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق