تازہ ترین

صوبائی حکومت کی طرف سے آئی ۔ایم ۔ یو کی سفارش کی بنیاد پر ضلع چترال کو صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن مل گئی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبائی حکومت کی طرف سے پبلک سیکٹر کے سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے قائم ادارہ آئی ۔ایم ۔ یو کی سفارش کی بنیاد پر ضلع چترال کو صوبہ بھر میں دوسری پوزیشن مل گئی ۔ قائمقام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر احسان الحق نے بتایاکہ معیار تعلیم کے پانچ عوامل انرولمنٹ ، امتحانی ریزلٹ، ڈراپ آوٹ ریٹ کی کمی، طلباء اور اساتذہ کی حاضری کی بنیاد پر ہر سال صوبے کے تمام اضلاع کی کارکردگی کا مجموعی جائزہ لیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سال ضلع چترال کو ان پانچ عوامل کی بہتری کی بنیاد پر صوبے میں دوسری پوزیشن کا حقدارقرار دیا گیا جوکہ اس ضلعے کے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ہفتے ایک تقریب میں ضلعے میں بہترین کارکردگی کے حامل سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کو انعامات دئیے جائیں گے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock