محفل حسن قرآت Hot FM 97 Chitralمدرسہ جامعہ ریحانکوٹ کے طالب علموں نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)یوم عشورہ کے موقعے پر Chitral FM-97 ریڈیو میں چترال کے دومقامی مدرسوں کے طالب علموں کے درمیان حسن قرآت کا مقابلہ ہوا جسمیں مدرسہ جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ کے طالب علم قاری ظہرالدین نے پہلی اور اسی مدرسے کے قاری ضیاء الرحمن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ مدرسہ دارالعلوم شاہی مسجد چترال کے طالب علم قاری افضل اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس پر گرام کے مہمان خصوصی محمد عبدوصمد وزیر ڈی ۔ایف ۔او چترال گول نیشنل پارک وائلڈلایف ڈویژن نے طالب علموں میں وائلڈلائف شیلڈ اور سرٹیفکٹ تقسیم کی۔ اس موقعے پر قاری عبدالرحمن قریشی امیر جماعت علماء اسلام ، مولانا حسین احمد ، مولانا سمیع اللہ حق جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ اور قاری محمد طاہر دارالعلوم شاہی مسجد چترال مو جود تھے ۔ مہمان خصوصی محمد عبدوصمد وزیر نے اپنے خطاب میں حسن قرآت کے محفل کی تعریف کی ، FM97 کے کاوشوں کو سراہا ، وائلڈلائف اور کنزرویشن کے حوالے سے اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے علماء اور مدارس اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے پروگرام کے تمام قاری، ججز کو انعامات دیئے اور مولانا عبدالرحمن قریشی کو وائلڈلائف شیلڈ دیا۔اس پروگرام کے جج عبدالرحمن قریشی،مولانا سمیع اللہ اور مولانا قاری محمد طاہر تھے۔پروگرام کے میزبان مولانا حسین احمد اور محمد علی شاہ تھے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔