تازہ ترین

چترال سکاؤٹس آفیسر مس میں سابق ڈی پی او چترال آصف اقبال مہمند کے اعزاز میں الوداعی پروگرام کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سکاؤٹس آفیسر مس میں سابق ڈی پی او چترال آصف اقبال مہمند کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔کمانڈنٹ سی ٹی ایف کرنل نظام الدین شاہ نے ڈی پی او آصف اقبال مہمند کی خدمات کو چترال کیلئے قابل تحسین قراردیا۔ا س موقع پر سابق ڈی پی او چترال آصف اقبال مہمندکو مارخورکا شیلڈ،چترالی کوٹ اور چترالی ٹوپی یادگار کے طورپر پیش کئے گئے۔بعد میں انہیں چترالی روایتی انداز سے رخصت کیا گیا۔یاد رہے کہ ڈی پی او چترال آصف اقبال مہمند کی گذشتہ روز چترال سے تبادلہ ہوگیا تھا اور ان کی جگہ ڈی پی او لوئر دیرسید علی اکبر شاہ چترال کے لئے نئے ڈی پی او تعینات ہوگئے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔