جاگیردار وں نے روٹی کپڑا مکان اور سرمایہ دار وں نے موٹر وے کا نعرہ لگا کر عوام کا استحصال کیا ہے۔ایم پی اے فوزیہ بی بی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم پی اے بی بی فوزیہ نے کہا ہے۔کہ جاگیردار وں نے روٹی کپڑا مکان اور سرمایہ دار وں نے موٹر وے کا نعرہ لگا کر عوام کا استحصال کیا ہے جبکہ تحریک انصاف کی قیادت عوام کو تعلیم سے بہراور کرکے اُنہیں استحصال کرنے والے ظالموں سے نجات دلانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دروش کے مقام جنجریت کوہ میں گورنمنٹ مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے کے بعد تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پارٹی کے دیگر رہنما ؤں حاجی سلطان محمد ، رضیت بااللہ کے علاوہ ڈی ڈی او ایجوکیشن احسان الحق ، شاہد اورعلاقائی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحریک انصاف کے قائد یہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں انصاف کی فراہمی ، کرپشن کا خاتمہ اور ترقی کا خواب قوم کو معیاری تعلیم دینے سے ہی شرمندۂ تعبیر ہو سکتی ہے جبکہ مد مخالف کو یہ خوف ہے ۔ کہ قوم تعلیم یافتہ ہونے کی صورت میں اقتدار اُن کے ہاتھوں سے چھوٹ جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات کے بعد عمران خان نے ترجیحی بنیادوں پر تعلیمی مسائل حل کرنے پر توجہ دی یہی وجہ ہے کہ 34ہزار پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے دوبارہ گورنمنٹ سکولوں کی طرف آ گئے ہیں ۔ این ٹی ایس کے ذریعے 14ہزار نئے قابل اساتذہ بھرتی کئے جبکہ 8ہزار مزید بھرتی کئے جارہے ہیں ۔ اور سکولوں میں چار دیواری واش رومز ، پینے کے پانی و فرنیچر کی ضروریات پوری کی جارہی ہیں ۔ جبکہ نئے منصوبے کے تحت پرائمری سکولوں کیلئے چھ کلاس رومز چھ اسا تذہ پرنسپل آفس ،پلے گراونڈ وغیرہ مکمل کئے جارہے ہیں ۔ جس سے پرائمری سطح سے ہی معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 240سکولوں میں سے چترال کے 19سکولوں نے نمایاں کاردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اور پورے صوبے میں چترال دوسرے نمبر پر آیا ہے جو کہ چترال میں تعلیم کی بہتری کی واضح مثال ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم چاہتے تھے ۔ کہ یکسان نظام تعلیم ہو ۔ تاکہ غریب کے بچے بھی اعلی عہدوں پر پہنچ سکیں ۔ یہ خواب بتدریج پورا ہو رہا ہے ۔ بی بی فوزیہ نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا شوق نہیں ہے لیکن وہ ایک مضبوط اختیار کے ساتھ عوام کوکرپشن ، ناانصافی اور ظلم و جبر سے نجات دلانے کیلئے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اور پی ٹی آئی کرپشن پر خاموش نہیں رہ سکتی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ صوبائی حکومت نے بہترین بلدیاتی نظام دیا ہے ۔ جس میں صاف و شفاف طریقے سے ترقیاتی فنڈ نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے خرچ ہو رہے ہیں ، لیکن نجانے اس سسٹم کو ناکا م بنانے کی سازش کیوں کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے موٹر وے کو گیروی رکھ دیا ہے جبکہ ملک کے وسائل انتہائی بیہمانہ طریقے سے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں ۔ بی بی فوزیہ نے مقامی لوگوں کے مطالبے پر جنجریت کوہ میں ایک ڈسپنسری کے قیام کا اعلان کیا ، جبکہ ایک پرائمری سکول کی تعمیر کے حوالے سے کوشش کی یقین دھانی کی ۔ انہوں نے علاقے میں بجلی کی مشکلات دور کرنے کیلئے ایس آر ایس پی سے بات کرنے اور مقامی نوجوانوں کو بارڈر پولیس میں بھرتی کو ممکن بنانے کی یقین دھانی کی ۔ اور جنجریت کوہ روڈ کی تعمیر کیلئے آٹھ کروڑ روپے منظور ہونے کی خوشخبری سنائی ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حاجی سلطان محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ لوگوں کی یہ بات غلط ہے کہ عمران خان بار بار احتجاج کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ وہ ایک وسیع وژن رکھتے ہیں ۔ اور یہی احتجاج ملک کی ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔ جب کرپٹ اور بدعنوان حکمرانوں سے قوم کو نجات مل جائے گی ۔ اس ملک کو غلط اور کرپٹ حکمرانوں نے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ، انہوں نے کہا ہم ووٹ کی سیاست نہیں کر رہے آج تک اس قوم کو بہت دھوکا دیا گیا ، انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ حکومت کا کردار ایجوکیشن کے حوالے سے قابل تعریف ہے ۔ جسے جتنا بھی سراہا جائے کم ہے ۔ تقریب سے رضیت باللہ اور ڈی ڈی او ایجوکیشن احسان الحق نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے بی بی فوزیہ نے تختی کی نقاب کشائی کرکے ہائی سکول کی تعمیر کا افتتاح کیا ۔ ایم پی اے نے زیر تعمیر شمشتو پرائمری سکول کا بھی معائنہ کیا ۔ اور فنڈ کی کمی پوری کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔ انہوں نے جنجریت کوہ کے راستے میں دو مکتب سکولوں کا بھی معائنہ کیا ۔ اور اُن کی ضروری مدد کرنے کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔