تازہ ترین

عمران خان فاؤنڈیشن انڈر 14فٹ بال چمپئین شپ کا آغاز چترال کے پریڈ گراونڈ میں ہوگیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)عمران خان فاؤنڈیشن انڈر 14فٹ بال چمپئین شپ کا آغاز ہفتہ کے روز چترال کے پریڈ گراونڈ میں ہوگیا۔اس سلسلے میں چترال کے گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول کے پریڈگراونڈ میں ایک افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی کنوینئر ڈسٹرکٹ کونسل چترال مولانا عبدالشکور تھے۔اس ٹورنمنٹ میں چترال،دروش،ایون،بونی،مستوج اور گرم چشمہ کی انڈر14اور انڈر 12کے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔اس ٹورنمنٹ کا فائنل 27اکتوبرکو کھیلا جائیگا۔ اس موقع پر عمران خان فاؤنڈیشن سپورٹس کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرنل مجاہد نے عمران خان فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے غریبوں کے مدد کے لئے بہت کام کیئے چترال کے سیلاب زدہ گان میں کی بھرپور مدد کی۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں سپورٹس کے حوالے سے جس طریقے سے ہم نے کام شروع کیا اُسکے بہتر نتائج ہمیں موصول ہونے شروع ہوگئے۔سب سے پہلے ہم نے انڈر 14کیمپ چترال میں کرایا۔جس میں چترال کے بچوں نے ٹریننگ حاصل کی ۔اس کے بعد دروش، ایون ،بونی ،مستوج اور گرم چشمہ میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا۔جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ان بچوں کے ٹریننگ کے لئے ہم نے ملک بھر سے اچھے اچھے کوچز فراہم کیے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم چترال کے کمیونٹی کی بہتری کے لئے یہاں پر آئے ہوئے ہیں ۔جو کہ یہاں کے لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔یہاں کے بچوں کے اندر ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ان بچوں کے اندر ملک کے لئے نام پیدا کرنے کا عزم ہے۔اور ہم تمام کو اپنے یوتھ کیلئے ،اُن کے جذبے کی تکمیل کے لئے کام کرنا چاہیئے۔اُنہوں نے کہا کہ آج کے بچے کل کے لیڈر ہونگے اور ہمارے لئے ایک بہتر پاکستان بنائینگے۔اُنہوں نے زور دے کر کہا عمران خان فاؤنڈیشن ہر وقت ہر موقع پر چترال کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے لیکن چترال فٹ بال گروانڈ کیلئے کوئی تو جگہ کا بندوبست کریں۔کوغذی میں سپورٹس گراونڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کرنل مجاہد نے کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن کی طرف سے کوغذی گروانڈ بننے سے چترال کے کھلاڑیوں کو بہترین گراسی گراونڈ مہیا ہوگا جو کہ اس سے پہلے چترال میں کہیں نہیں تھا۔اُنہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پرمولانا عبدالشکور،پرنسپل سنٹینل ماڈل سکول چترال،حسین احمد،رضت باللہ،محکمہ صدر بار ایسوسی ایشن غلام حضرت انقلابی ، ایجوکیشن کے اہلکاروں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کنوینئرمولانا عبدالشکور نے کہا کہ عمران خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ایک بہترین کوشش ہورہی ہے اور آج اس کوشش کا آغاز چترال پریڈ گروانڈ سے کیا جارہا ہے۔عمران خان فاؤنڈیشن نے یقیناًچترال میں سیلاب کے دوران بہت سے خدمات سرانجام دیئے ہیں۔آج چترال میں چترال کے جو بچے ہیں اُن کے اندرکھیلنے کی جو صلاحیت ہے،چاہے فٹ بال ہو،کرکٹ ہو ولی بال جو بھی کھیل ہوان کھلاڑیوں کے اندر جو صلاحیت ہے۔اُن صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لئے اُن میں مزیدپختہ گی لانے کے لئے کوشش ہورہی ہے۔اُنہوں نے مختلف تنظیمات اور عمران خان فاؤنڈیشن سپورٹس کی کوششوں کو سراہااور ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔مولانا عبدالشکور نے کہا کہ چترال کے بچوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے چھوٹے چھوٹے گراونڈ ں میں کھیل کر چترال میں بہت نام پیدا کیئے ہیں۔لیکن اگر ان کو سپورٹ کیا جائیگا اور ان کی پشت پراگر کوئی تنظیم یا کوئی فاؤنڈیشن کھڑی ہوتو یقیناًان کی صلاحیتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔کوئی بھی تنظیم ،کوئی بھی فاؤنڈیشن کوئی بھی ادارہ چترال کے بچوں کے صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لئے کوشش کریں توہم اُن کی بھرپور سپورٹ کرینگے اور ان کا ساتھ دینگے۔اس ایک ہفتہ کے ٹورنمنٹ کے لئے جس قسم کی بھی سپورٹ اور تعاون کی ضرورت کی ہوتو ضلعی حکومت کی طرف سے چاہئے عمران خان فاؤنڈیشن ہو یا کوئی اور ادارہ ہم ان کی مکمل سپورٹ اور اُن کاساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق