تازہ ترین

پبلک بونو لائرفورم چترال کی طرف سے سول جج /جوڈیشل تقرری پر خالد بن ولی ،سید احمد مجتبیٰ کمال ،عطاء الرحمن اور سلمان نادر ایڈوکیٹ کو مبارکباد

چترال ( محکم الدین ) پبلک بونو لائرفورم چترال کے صدر امیر گلاب ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری عزیزالدین ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے بطور سول جج /جوڈیشل تقرری پر خالد بن ولی ،سید احمد مجتبی کمال ،عطاء الرحمن اور سلمان نادر ایڈوکیٹ کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ، کہ چاروں وکلاء کی ایک ساتھ کامیابی ڈسٹرکٹ بار چترال اور پورے ضلع چترال کیلئے باعث مسرت و افتخار ہے ۔ اس سے دیگر وکلاء کے حوصلے بھی بُلند ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی تاریخ میں پہلی بار جوڈیشری جیسے اہم ادارے میں چترال کے چار ہونہار وکلاء کو ایک ساتھ اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملا ہے اور ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ کامیاب شدہ نوجوان ججز اپنے منصب کو ملک میں عدل و انصاف کی فراہمی اور حق کے فیصلے کیلئے استعمال کریں گے ۔انہوں نے اس مر کا اظہار کیا ۔ کہ ڈسٹرکٹ بار کے ان وکلاء کی کامیابی قانون کے دیگر طالب علموں کیلئے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے مزید کامیابی اور کامرانی کی دُعا کی ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO