تازہ ترین

بونی ا نٹر زونل سکولز ٹورنامنٹ اختتام پذیر

بونی( جمشید احمد)بونی گورنمنٹ ڈگری کالج گراونڈ میں جاری انٹر زونل سکولز ٹورنامنٹ اختتام پذیرہواجن میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں فٹ بال، ولی بال ،کر کٹ شامل تھے فٹ بال کافائنل گورنمنٹ ہائی کوشٹ اور ائی ایم ایس ریشن کے درمیان کھیلا گیا ۔گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ نے کامیابی حاصل کی ولی بال کا فائنل گورنمنٹ ہائی سکول کشم اور اکسفورڈ پبلک سکول بونی کے درمیان کھیلا گیا اکسفورد پبلک سکول بونی نے کامیابی صاصل کی جبکہ کر کٹ کا فائنل گورنمنٹ ہائی سکول ریشن اور اسپیس ہیرا پبلک سکول بونی کے درمیاں کھیلا گیا گورنمنٹ ہائی سکول ریشن نے فائنل اپنے نام کر لی اس کے علاوہ ادبی پروگراموں کا مقابلہ گورنمنٹ ہائی سکول چروں میں منعقد ہوا تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان موقع پر موجود تھے جس کی صدارت کمازار ہیڈ ماسٹر ہائی سکول چرون نے کی مقابلوں میں حسن قرات میں گورنمنٹ ہائی سکول موژگول کے جمشید علی خان،نعت خوانی میں گورنمنٹ ہائی سکول موژگول کے محمد صدیق، ملی نغمہ میں اکسفورڈ پبلک سکول بونی قومی ترانہ کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول موژگول کے مدثر الہی اور ساتھی، بیت بازی میں گورنمنٹ ہائی سکول وریجون کے سجادعلی اور ساتھی جبکہ تقاریر کے مقابلے میں انگریزی میں گورنمنٹ ہائی سکول موژگول کے فیصل احمد اور اردو میں گورنمنٹ ہائی سکول کے محمد اجمل نے اول پوزیشن حاصل کی۔ اور ذہنی ازمائیش میں گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے اختشام نواب اور ساتھی ،ارٹس میں محمود حسن نے اول پوزیشن حاصل کی آخر میں ونر زمیں ٹرافیاں تقسیم کی گئی
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق