تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کی خدمات قابل ستایش ہیں،الطاف گوہر ایڈوکیٹ سابق انفارمیشن سکرٹری PTI چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سابق انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال الطاف گوہر ایڈوکیٹ goharنے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چترا ل اسامہ احمد وڑائچ کی چترال کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ جن کو چترالی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مگر افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے۔ کہ چند بااثر سیاسی شخصیات چند عناصر سے ملکر ڈپٹی کمشنر چترال کے تبادلے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان بااثر سیاسی شخصیات کے ذاتی مقاصد اور ذاتی خواہشات کی تکمیل ہو ۔ انہوں نے کہا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے کئی اہم منصوبوں پر کا م شروع کیا ہے۔ جو کہ چترال کی ترقی میں اہمیت رکھتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چترال بااثر سیاسی شخصیات اور مافیااور عوام دشمن عزائم کی راہ میں بڑی روکاوٹ ہیں۔اس لئے وہ چور دروازہ استعمال کرکے پرانے ادوار کی یاد تازہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ عوام کو ہر گز قبول نہ ہو گی۔ الطاف گوہر ایڈوکیٹ نے قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور چیف منسٹر KPK سے پرزور مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد ورائچ کو چترال میں مزیدموقع دیا جائے تاکہ وہ چترال کی ترقی میں اپنا مثبت کردار جاری رکھ سکیں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق