تازہ ترین

پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین ضلع چترال کا ہنگامی اجلاس۔بحث مباحثہ کے بعد قرار داد کثرت رائے سے منظور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہ 3نومبر 2016کوسی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤ س پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین ضلع چترال کا یک ہنگامی اجلاس زیر صدارت اسلام الدین آر آئی منعقد ہوا ۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت فضل الحق آر آئی نے کی ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد تحصیل دروش ڈویژن پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے ڈپٹی جنرل سکرٹری نور حسن جان نے چترال ڈویژن سے آئے ہوئے پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور شاندار الفاظ میں ضلعی صدر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین شجاع الدین کے لیبر یونین کے لئے خدمات اور کاوشوں کو داد دی ۔ اجلاس میں تحصیل دروش یونین کے عہدیدراں سمیت کثیر تعداد میںRoad Gangاہلکاروں شریک ہوئے ۔ اور متفقہ طورپر ایجنڈا میں شامل دو نکات پر بحث مباحثہ کے بعد ایک قرار داد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔
۱۔ یہ کہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈپارٹمنٹ کی طرف Road Gangsکو TMPکے مد میں کوئی سامان نہیں دئے گئے ہیں ۔ جسکی وجہ سے بنیادی کام کو کر نے میں شدید مشکلات درپیش ہے ۔ حکام بالا فنڈ کی عدم دستیابی کا رونا روتے ہیں ۔ چترال کے جغرافیائی حالات کے تناظر میں روڈز کی بد حالی اور مشکل موسمی حالات کے باوجود بھی روڈ قلی اپنے ذاتی تنخواہ سے TMPکے ساماں خرید کر اپنے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔ لہذا ہنگامی بنیادوں پراس مسلے کو حل کیا جائے
۲۔ یہ کہ Road Gangs کے اکثر قلی دفاتر اور ریسٹ ہاؤس وغیرہ میں ڈیوٹی دے رہے ہیں جو کہ ایک غیر قانونی فعل ہے ۔ اس عمل کی وجہ Road Gangبد نام ہو تے ہیں اور اکثر روڈ پر ڈیوٹی دینے کے بجائے آفس پر ڈیوٹی سر انجام دے ر ہے ہیں جس کی وجہ سے Road Gang شدید متاثر ہے ۔
لہذا ان لوگوں کو سائیڈز پر بھیج دیا جائے اور آفس میں کلاس فور کے جتنے بھی خالی پوسٹ پڑی ہے ان پر کلاس فور بھرتی کی جائے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق