ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کی طرف سے ورلڈ فوڈ پروگرام کو چترال میں گلگت بلتستان کے طرز پر گندم پر سب سڈی کی فراہمی کی تجویزپر اصولی طور پر اتفاق ہوگیا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ورلڈ فوڈ پروگرام کو چترال میں گلگت بلتستان کے طرز پر گندم پر سب سڈی کی فراہمی کی تجویز پیش کردی ہے جس سے انہوں نے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے اور بہت جلد ہی چترالی عوام کو اس حوالے سے خوشخبری سننے کو ملے گی۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ اتوار کے روز اپنے دفتر میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے صوبائی سربراہ بائی مانکے سانکوہ اور پروگرام کے ہیڈ نعمت اللہ خان کے ساتھ نشست میں انہوں نے ورلڈ فوڈ کی ٹیم پر واضح کردیا کہ چترال موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت سے متاثر ضلع ہے جہاں بڑے پیمانے پر قدرتی آفات رونما ہونے کی وجہ سے غذائی قلت اور غیر یقینی صورت حال کی کیفیت پید اہوگئی ہے اور اس صورت حال میں سبسڈائزڈ ریٹ پر گندم کی فراہمی سے واحد ذریعہ ہے جس سے غذائی قلت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران چترال میں قدرتی آفات نے لوگوں کی پہلے سے کمزور معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور غذائی قلت کے خطرات منڈلارہے ہیں جبکہ قدرتی آفات کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور گزشتہ سال کی طرح کئی دیہات سیلاب کی زد میں ہیں ۔ ضلع ناظم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح ضلعے کے چند یونین کونسلوں میں چھوٹے پیمانے پر سرگرمیوں کی بجائے اس مقصد کے لئے مختص فنڈز کو گندم کی سبسڈی کی طرف منتقل کرنا ناگزیر ضرورت بن گئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔