ریشن پولو گراونڈکی بہتری کے لئے دس لاکھ روپے رکھنے پر ڈی سی چترال کا شکریہ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)یوتھ کونسلر وی سی ریشن انیس الرحمن نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے ۔ہم وی سی ریشن کے عوام بالخصوص پولو پلیئر ریشن پولو گراونڈ کی بہتری کے لئے دس لاکھ روپے مختص کرنے پر ڈی سی چترال اُسامہ احمد وڑائچ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اُمید کااظہار کرتے ہیں کہ آئیندہ بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی تعاون جاری رکھا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ریشن میں اور بھی بہت سے کام ڈی سی چترال کے خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ہوئے ہیں اس پر بھی وی سی ریشن کے عوام اُن کے مشکور ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چترال نے چترال کے لوگوں کی جتنی خدمت کی ہے وہ کسی سے چھپی نہیں ہے۔مگر بعض مفاد پرست لوگ ڈی سی کی تبدیلی کی کوشش کررہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ہم اُن تمام عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ موجودہ ڈی سی کو کم از کم 2سال اور چترالیوں کی خدمت کا موقع دے دیں تاکہ چترال سے اندھیر نگری کا خاتمہ ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔