تازہ ترین

محکمہ سی اینڈ ڈ بلیوچترال کے زیرنگرانی شاشہ گرم چشمہ روڈ کابدست ممبرصوبائی اسمبلی سید سردارحسین افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)محکمہ سی اینڈ ڈ بلیوچترال کے زیرنگرانی تقریبا20ملین روپے کی لاگت سے تعمیرکردہ شاشہ گرم چشمہ روڈ کاہنگامی طور افتتاح بدست ممبرصوبائی اسمبلی سید سردارحسین کیاگیا ۔اس موقع پرایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرم چشمہ روڈ یہاں کے عوام کے لئے زندگی اورموت کاسوال ہے جس کوترجیحی بنیادپرفوری تعمیرکیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں سے کروڑوں روپے کی آلواورمٹرکاکاروبارہوتا ہے جس سے یہاں کے لوگ اپنے ضروریات زندگی پوری کرتے ہیں ۔ایم پی اے نے اس روڈ میں معیاری کام کرنے پرایکسین سی اینڈڈبلیومقبول اعظم،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سیدمظہرعلی شاہ اور متعلقہ ٹھیکہ دارکوخراج تحسین پیش کی کہ جنہوں نے علاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے دن رات محنت کرکے روڈ کوبحال کردیا۔درین اثنا مقامی لوگوں نے گرم چشمہ روڈ کی تعمیر پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اسے علاقے کی تعمیرو ترقی کیلئے پی پی کے رہنماؤں خاص کر سلیم خان کی طرف سے اہم تحفہ قرار دیا ہے ۔ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے مہمانوں کو روایتی کھانوں کی ضیافت بھی دی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔