تازہ ترین

لوکل کونسل بورڈ اور دوسرے صوبائی دفاتر سے مستوج اور چترال کے ٹی ایم ایز کے لئے یکم جولائی 2016کو بھیجے گئے ڈاک (فنانشل میٹرز) ابھی تک چترال اور بونی نہ پہنچ سکے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مستوج اور چترال کے ملازمین کی آنکھیں محکمہ ڈاک کی راہیں گزشتہ تین مہینوں سے تکتے تکتے پتھرانے لگے جس کہ وجہ سے ان کا تنخواہ بھی بند ہے جبکہ اے ڈی پی کے ترقیاتی کام بھی تعطل کا شکار ہیں ۔ ٹی۔ایم ۔اے ذرائع کے مطابق لوکل کونسل بورڈ اور دوسرے صوبائی دفاتر سے مستوج اور چترال کے ٹی ایم ایز کے لئے یکم جولائی 2016کو بھیجے گئے ڈاک (فنانشل میٹرز) ابھی تک چترال اور بونی نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے ادارے کے درجنوں اہلکاروں کی تنخواہیں بند ہیں اور ساتھ سالانہ تحصیل ترقیاتی منصوبے کے تحت جاری کاموں کیلئے ٹھیکہ داروں کو ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی گھروں کے چولہے بند ہوچکے ہیں۔ ادارے کے ملازمیں یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس ترقی یافتہ اورجدید دور میں بھی پشاور سے ڈاک کا تین ماہ تک بونی اور چترال نہ پہنچنا کیا مذاق نہیں ہے؟۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔